سمندری آلودگی سے تیمر کے جنگلات تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اویس مظفر
دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ساحلوں کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے، اس ضمن میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
صوبے بھر میں اقلیتوں کیلیے الگ قبرستان اور شمشان گھاٹ کی اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزیر بلدیات۔ فوٹو: فائل
صوبائی وزیربلدیات سیّد اویس مظفر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی بنی نوع انسان کے لیے عصرحاضر کا ایک بڑا چیلنج ہے۔
ساحلی علاقوں میں سمندری آلودگی کی وجہ سے سمندر کے کنارے تیمر کے جنگلات تیزی سے ختم ہورہے ہیں اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ساحلوں کی خوبصورتی بھی متاثر ہو رہی ہے جس کے سد باب کیلیے ہر فرد اور ادارے کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا پڑے گا تا کہ سمندر پر سیروتفریح کیلیے آنے والوں کو ایک پرفضا اورصحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے، ان خیالات کا اظہارانھوں نے کلفٹن تا شیریں جناح کالونی تک کی ساحلی پٹی پر جمع کچرے اور ملبے کے ڈھیرکو صاف کرنے کے جاری کام کے معائنے کے موقع پر کیا، ایڈمنسٹریٹربلدیہ جنوبی افضل زیدی،میونسپل کمشنر محمد رئیسی ،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ایڈمنسٹریٹرعمران اسلم ، ایس ای عاصم علی خان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمحمدناصراور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔
وزیربلدیات سیّداویس مظفر نے کہاکہ کراچی کے ساحل پر ملک بھر سے لوگ سیرو تفریح کی غرض سے آتے ہیں، بلدیہ جنوبی اور ویسٹ کے افسران اور عملے نے دن رات مسلسل کام کرکے ساحل سمندرکی اس پٹی پر جمع کچرا اور ملبہ ہٹاکراپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے اداکیے ہیں، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹربلدیہ جنوبی افضل زیدی نے صوبائی وزیرکو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ڈی ایم سی سائوتھ کے محکمہ ہیلتھ اور ایم اینڈ ای کا عملہ دن رات کام میں مصروف عمل ہے اور تقریباً 250 ڈمپر کچرے اور ملبے کے ڈھیر اٹھائے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں اتوار کو کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سید اویس مظفرنے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اقلیتوں کے لیے الگ قبرستان اور شمشان گھاٹ کی اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ ریونیو کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ہے اور اقلیتی برادری خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ان کو حقوق دلانے کے لیے ہمیشہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی،اویس مظفر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے پنگریو میں اَقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش کو قبر سے نکال کر باہر پھینکنے اور بے حرمتی کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ہے اور اقلیتی برادری خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ان کو حقوق دلانے کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، انھوں نے کہا کہ حکومت کراچی کے عوام کو ہر ممکن بنیادی سہولیات فراہم کرے گی، انھوںنے ایڈمنسٹریٹرکراچی، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پانچوں اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹروں کو ہدایت دی کہ عیدالاضٰحی کے موقع پر کراچی میں صفائی ستھرائی کیلیے ہنگامی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے اور عید کی نماز کے اجتماعات سے قبل تمام عید گاہوں او رمساجد کے اطراف صفائی کے عمل کو ہر حال میں مکمل کیا جائے، انھوںنے کہا کہ ان ہدایت پر عمل نہ کرنے والے افسران و عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔