پاپوش نگر جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کی کوشش ناکام
دکان کے قریب سادہ لباس میں کھڑے پولیس اہلکار نے مدد گار 15کو اطلاع کردی
گشت پر مامور پاپوش نگر تھانے کی پولیس موبائل کے پہنچنے پر مسلح ملزمان فرار ہو گئے۔ فوٹو: فائل
پاپوش نگر تھانے کی حدود میں صرافہ مارکیٹ میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر تھانے کی حدود میں چاندنی چوک کے قریب واقع صرافہ مارکیٹ میں 3 مسلح ملزمان نے نثا جیولری شاپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو جیولری شاپ کے مالک کی جانب سے مزاحمت کی گئی، اسی دوران جیولری شاپ کے قریب سادہ لباس میں کھڑے پولیس اہلکار نے مدد گار15پولیس کو اطلاع کردی اور فوراً ہی گشت پر مامور پاپوش نگر تھانے کی پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر مسلح ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او پاپوش نگر شوکت اعوان نے ایکسپریس کو بتایا کہ جس وقت جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کی کوشش ہوئی اس وقت جیولری شاپ کھولی جا رہی تھی اور جیولری شاپ کا شٹر آدھا کھلا اور آدھا بند تھا اور اس دوران مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے جیولری شاپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو جیولری شاپ کے مالک نے مسلح ملزمان کو جیولری شاپ میں داخل ہونے سے روک دیا اور ان سے مزاحمت شروع کردی، اسی دوران قریب کھڑے پولیس اہلکار نے پولیس کو اطلاع کردی اور پولیس کے موقع پر پہنچے پر ملزمان فرارہوگئے، انھوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیااگر جیولری شاپ کے مالک چاہیں تو ان کا مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔