ایک ہی ٹیسٹ میں سنچری اور ہیٹ ٹرک‘ سوہاگ غازی کا منفرد ریکارڈ
سوہاگ ایک ہی میچ میں سنچری اور ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے
سوہاگ غازی نے دوسری اننگز میں 77رنز کے عوض6 وکٹیں اپنے نام کیں۔فوٹو: فائل
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے اسپنر سوہاگ غازی نے گذشتہ دنوں کیریئر کی اولین سنچری اسکور کی تھی جبکہ ڈرا ہوجانے والے میچ کے اختتامی دن انھوں نے ہیٹ ٹرک بھی بناڈالی۔
اس طرح وہ ایک ہی میچ میں سنچری اور ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے، انھوں نے دوسری اننگز میں 77رنز کے عوض6 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ مجموعی طور پر میچ میں 156رنز کے عوض8 شکار کرنے میں کامیاب رہے، شکیب الحسن کے بعد کسی ایک میچ میں سنچری اور 5 سے زائد شکار کرنے والے وہ دوسرے بنگلہ دیشی کرکٹر بھی بنے ، 22 سالہ آف اسپنر غازی نے کورے اینڈریسو کو ایل بی ڈبلیوکیا جبکہ اگلی گیند پر بریڈلے جون واٹلنگ وکٹ کیپر مشفق کے ہاتھوں کیچ بنے ، تیسری مسلسل وکٹ انھیں ڈگ بریسویل کی ملی جو سلپ میں کیچ دے بیٹھے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک بنانے والے دوسرے بنگلہ دیشی بولر بنے، چٹاگانگ میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوہاگ غازی نے کہا کہ یہ ٹیسٹ میچ میرے لیے بہت شاندار رہا، میں اگلے میچ میں اور بھی اعتماد کے ساتھ جائوں گا، ان سے قبل الوک کپالی کو یہ اعزاز حاصل تھا، انھوں نے یہ کارنامہ 2003 میں پاکستان کیخلاف پشاور ٹیسٹ میں انجام دیا تھا، جس میں ان کے تین لگاتار شکار شبیراحمد، دانش کنیریا اور عمرگل بنے تھے۔