سوچی گیمز پاکستان اسکی فیڈریشن کی درخواست مسترد
آئی او سی کے اجلاس کے فیصلہ کی روشنی میں فریقین میں مفاہمت کی صورت میں پاکستان ونٹر اولمپک گیمز میں شریک ہوسکے گا
تسلیم شدہ پی او اے اور حکومت کے درمیان تصفیے پر گرین سگنل مل سکتا ہے۔ فوٹو: فائل
روس میں ہونے والے22 ویں سوچی انٹر اولمپک گیمزکے منتظمین نے براہ راست شرکت کے لیے پاکستان اسکی فیڈریشن کی درخواست مسترد کر دی۔
تاہم فیڈریشن پر امید ہے کہ آئی او سی کی تسلیم کردہ پی او اے اور حکومت پاکستان کے درمیان رواں سال دسمبر تک تصفیہ ہوجانے کی صورت میں پاکستان ان گیمزکے الپائن ٹیم ایونٹ میں شریک ہو گا،آئندہ برس7تا 23فروری ہونے والے ونٹر اولمپک گیمز کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ اولمپک چارٹر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل(ر)سید عارف حسن کی سربراہی میں قائم پی او اے کے توسط ہی سے ان کھیلوں میں شرکت کی درخواست دی جا سکتی ہے،چنانچہ پی ایس ایف بھی اولمپک تحریک پرکار بند رہ کر رائج طریقہ پر عمل کرے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں کامن ویلتھ گیمز اور اسلام یکجہتی یگیمز کے منتظمین نے بھی حکومتی سرپرستی میں پی ایس بی کے تحت کام کرنے والی پی او سے وابستہ متعدد کھیلوں کی قومی فیڈریشنز کو براہ راست شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، دریں اثنا رابطے پر پاکستان اسکی فیڈریشن کے اعزازی سیکریٹری ایئرکموڈور مسرت علی نے کہاکہ پاکستان سوچی ونٹر اولمپک گیمز میں الپائن ٹیم ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر چکاہے، 2 مرداور 2 خواتین اسکیئرز پر مشتمل قومی ٹیم مقابلوں میں حصہ لے گی،میر نواز اس ایونٹ میں شرکت کا حق حاصل کرچکے، جبکہ دوسرے اسکیئر کا انتخاب عباس اور کریم میں سے کیا جائے گا،خواتین کے انتخاب کے لیے جلد ہی ٹرائلزکاانعقاد ہوگا،انھوں نے کہا کہ آئی او سی کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس کے فیصلہ کی روشنی میں فریقین میں مفاہمت کی صورت میں پاکستان ونٹر اولمپک گیمز میں شریک ہوسکے گا۔