مویشی منڈی میں جانوروں کا مقابلہ حسن اور کیٹ واک
اونچے قد کے بیل کا اعزاز ’’بگ باس‘‘ نے حاصل کیا، پستہ قامت بکرے کیلیے خصوصی انعام
ایف ٹی سی فلائی اوور کے قریب لگائی گئی کراچی مویشی منڈی میں جانوروں کی کیٹ واک میں بچھڑا ’’بگ باس ‘‘گزر رہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
ایف ٹی سی فلائی اوور کے قریب پہلی بار لگائی جانے والی کراچی مویشی منڈی میں اتوار کو جانوروں کا مقابلہ حسن اور کیٹ واک کا انعقاد کیا گیا۔
کیٹ واک اور مقابلہ حسن دیکھنے کیلیے سیکڑوں کی تعداد میں شہری مویشی منڈی میں موجود تھے، مٹی کے ریمپ، خریداروں کی موجودگی اور چکا چوند روشنیوں میں جب خوبصورت اور بھاری بھرکم جانور اپنی ادائیں دکھانے کیلیے میدان میں آئے تو سب دنگ رہ گئے، ان بیلوں، گائے اور بکروں کو دیکھ کر ایسا نظر آیا کہ کراچی کے استائل اور گلیمر کے رنگ مویشی منڈی میں سر چڑھ کر بول رہے ہیں۔
اس موقع پر 4 کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے، منڈی کے سب سے اونچے قد کے بیل کا اعزاز خان کیٹل فارم کے ''بگ باس'' نے حاصل کیا جبکہ دوسرے پر مستانہ رہا۔
گائے کی کیٹیگری میں پہلا انعام کے پی آئی کیٹل فارم کی ''نقرئی شہزادی'' نے جیتا جبکہ خان کیٹل فارم کی ''بگ منی'' دوسری نمبر پر رہی، بیل کی کیٹیگری میں پہلا انعام پاک کیٹل فارم کے ببلو نے حاصل کیا جبکہ شیرو کیٹل فارم کا '' شیرو'' دوسرے نمبر پر رہا۔
اس موقع پر سب سے پست قامت بکرے'' راجو'' کو خصوصی انعام دیا گیا،کراچی مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر حاجی فضل الرحمن نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے ہر سال منعقد کیے جائیں گے،کیٹ واک اور مقابلہ حسن دیکھنے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔