کراچی ٹارگٹڈ آپریشن جاری مزید 142 گرفتار بھاری اسلحہ برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے بھی جاری، ٹاگٹ کلرز،بھتہ خور،متعد اشتہاری گینگ وارملزمان پکڑے گئے،منشیات بھی ضبط

کراچی: رینجرز کی کارروائی میں گرفتار لیاری گینگ کے کارندے اور ان سے برآمد کیا گیا اسلحہ ۔ فوٹو: اے پی پی

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اورینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن اورکارروائیوں کے نتیجے میں 142جرائم پیشہ عناصرکوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پولیس نے اقرا یونیورسٹی کے قریب 2 پولیس مقابلوں کے نتیجے میں اسٹریٹ کرائم ملوث6 ملزمان اور ایک اشتہاری ملزم کوگرفتارکرکے6پستول اور30موبائل فونز برآمدکرلیے۔گبول ٹائون پولیس نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے 5 ملزمان محمدامیر،حسن علی،اقبال،محمدعارف اورمحمدناصرکوگرفتارکرکے ایک رپیٹرگن،4 پستول،4میگزین اوروارداتوں میں چھیناہواسامان برآمدکرلیا۔سرجانی ٹائون پولیس نے 3 ملزمان محمدایوب،صفدراورامین کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول،ایک ٹی ٹی پستول اورایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی۔نبی بخش پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایسٹ زون نے چھاپہ مارکارروائیوں میں 46 جرائم پیشہ عناصر کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 16 پستول،3رپیٹرز،ایک شاٹ گن،2موبائل فونز،4 موٹر سائیکلیں اورمنشیات برآمد کرلی۔ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 اشتہاری اور20 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں61 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے5 پستول ، ایک موٹر سائیکل، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا، گرفتارملزمان میں نے13اشتہاری اور مفرورملزمان شامل ہیں۔




رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرزنے منگھوپیرکے علاقے میں اجتماع گرائونڈسے متصل آبادی میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کے داخلی اورخارجی راستے بندکردیے اس دوران اجتماع گرائونڈکے متصل آبادی میں گھر گھر تلاش کا عمل شروع کیا گیا طویل دورانیے کے اس ٹارگٹڈآپریشن میں رینجرز کی لیڈی سرچر اورکمانڈوز نے بھی موجودتھے ،ٹارگٹڈ آپریشن کالعدم تنظیموں کے مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا اور ٹارگٹڈ آپریشن میں11مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، گرفتارملزمان کے قبضے سے چھوٹے اور بڑے 28 ہتھیاروں اور سیکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

آپریشن کے دوران جمعرات کومنگھوپیرکے علاقے میں ہونے والے بم دھماکوں میں مبینہ طو پر ملوث2ملزمان کو بھی حراست میں لیاگیاہے جن کا تعلق لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیموں سے ہے اورملزمان اغوا برائے تاوان ، دہشت گردی اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کھڈامارکیٹ ، لیاری مدینہ ٹائون ، لانڈھی، صفوراچورنگی،مہران ٹائون ، کورنگی، گلشن اقبال ، غازی گوٹھ ، منگھوپیر،کلفٹن،حسینیہ ایرانیاں امام بار گاہ،بھینس کالونی میں ٹارگٹ آپریشن اوراسنیپ چیکنگ کے دوران مجموعی طورپر18افرادکوحراست میں لے لیاگیا،حراست میں لیے جانے والوں میں لیاری گینگ وار سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمدکیاگیاہے۔
Load Next Story