پی سی بی میں بھاری تنخواہوں پرتقرریاں جاریوسیم باری کو3ماہ کا کنٹریکٹ مل گیا

انھیں تقریباً ایک ماہ کی تاخیر کے بعد نیا کنٹریکٹ دیا گیا

انھیں تقریباً ایک ماہ کی تاخیر کے بعد نیا کنٹریکٹ دیا گیا۔ فوٹو: فائل

پی سی بی میں غریب ملازمین کو بے روزگارکرتے ہوئے بھاری تنخواہوں پر ڈائریکٹرز اور دیگر آفیشلز کو کنٹریکٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے، سابق کپتان وسیم باری کو بھی نوازتے ہوئے3 ماہ کا توسیعی کنٹریکٹ دیدیا گیا۔ باخبر ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ اینٹی کرپشن وسیم باری کا کنٹریکٹ 31 جولائی کو ختم ہوگیا تھا،


انھیں تقریباً ایک ماہ کی تاخیر کے بعد نیا کنٹریکٹ دیا گیا،انھوں نے جمعے کودوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں، نیشنل اسٹیڈیم میں قلیل تنخواہ پر ملازم لاجسٹک اسسٹنٹ رحمان علی کا کنٹریکٹ بھی گذشتہ ماہ ختم ہوگیا تھا جس کے بعد انھیں فارغ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ جنرل منیجر ڈومیسٹک شفیق پاپا سمیت کنٹریکٹ پر ملازم دیگر اعلیٰ آفیشلز کو بھی3 ماہ کی توسیع دیدی گئی تھی۔
Load Next Story