اسپورٹس پالیسی تنازعاکتوبرمیں شیڈول نیشنل گیمزکا انعقاد خطرے میں پڑگیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کو پی ایس بی کے خط کے ساتھ عدالتی فیصلے کی کاپی بھی موصول ہوگئی ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کو پی ایس بی کے خط کے ساتھ عدالتی فیصلے کی کاپی بھی موصول ہوگئی ہے. فوٹو فائل
ISLAMABAD:
رواں برس اکتوبر میں شیڈول نیشنل گیمزکا انعقاد ایک بار پھر خطرے میں پڑ گیا، اسپورٹس بورڈ نے تمام فیڈریشنزکو ایونٹ میں حصہ نہ لینے کے احکامات جاری کردیے،پی ایس بی نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کو کہا ہے کہ وہ نیشنل پالیسی کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد کرائے، مسلسل2 ٹرم پوری کرنے والے فیڈریشن اور صوبائی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدار تیسری مرتبہ اپنے عہدے پر کام نہیں کرسکتے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کو پی ایس بی کے خط کے ساتھ عدالتی فیصلے کی کاپی بھی موصول ہوگئی ہے، موجودہ عہدیدار 32ویں نیشنل گیمز کا انعقاد نہیں کرسکتے کیونکہ پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کے آفیشل مسلسل 2 بار اپنے عہدے کی معیاد پوری کرچکے ہیں،اب ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،صرف نئے منتخب ہونے والے عہدیدار ہی نیشنل گیمز کا انعقاد کرا سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے 16سے 22اکتوبر تک نیشنل گیمز کے انعقاد کی ذمہ داری پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کو تفویض کی ہے، پنجاب بورڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیلیے کام شروع کردیا ہے۔