انڈسٹری کو سہارا دینے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے سید نور

سید نور نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی

سید نور نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی۔ فوٹو: فائل

ہدایت کار سید نور نے عیدالاضحی کے بعد نئی اردو فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


اپنے ایک انٹرویو کے دوران سید نور نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی اور میں ہمیشہ کی طرح آج بھی فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے کوششیں کر رہا ہوں اور اس سلسلہ میں عید کے بعد ایک امریکی کمپنی کے ساتھ ملکر نئی اردو فلم بنائوں گا۔
Load Next Story