فنون لطیفہ میں فلم اور سینما کاخاص مقام ہے شمعون عباسی
فلموں کے ذریعے تفریح کے ساتھ مثبت پیغام دیا جائے توبہتر نتائج سامنے آئینگے
ہمارے ہاں ٹی وی ڈراموں کے ذریعے ایسے اہم ایشو سامنے لاجارہے ہیں جن سے معاشرے کے مسائل کی عکاسی ہوتی ہے، شمعون عباسی فوٹو: فائل
معروف اداکارشمعون عباسی نے کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں فلم اور سینما کوخاص مقام حاصل ہے ۔
یہ دونوں شعبے لوگوں کے بہت قریب ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ تفریح کا باعث بھی بنتے ہیں۔ اسی لیے ان دونوں کی دنیا بھر میں بہت اہمیت ہے۔ دوسری جانب لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کے لیے فلم سب سے بہترین شعبہ ہے۔ ان خیالات کااظہارشمعون عباسی نے ''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملکی حالات جس طرف جا رہے ہیں اس کی وجہ سے لوگ خاصے پریشان ہیں اوران کے پاس اب تفریح کے مواقع نہ ہونے کے برابررہ گئے ہیں۔ دہشت گردی اورخاص طورپرمہنگائی نے لوگوں کو مسکرانا بھلادیا ہے۔
ایسے میں صرف فنون لطیفہ کا شعبہ واحد ہے جولوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹیں لانے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے توفنون لطیفہ اورخصوصاً فلم کی بہت اہمیت ہے۔ دنیا بھرمیں لوگوں تک کوئی بھی مثبت پیغام پہنچانے کے لیے فنون لطیفہ کا سہارا لیا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں ٹی وی ڈراموں کے ذریعے توایسے اہم ایشو سامنے لاجارہے ہیں جن سے معاشرے کے مسائل کی عکاسی ہوتی ہے۔ اگر اسی طرح فلموں کے ذریعے لوگوں کو انٹرٹین کرنے کے ساتھ مثبت پیغام دیا جائے تواس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔