شان مسعودکیلیے 25ویں سالگرہ پر ٹیسٹ کیپ کا قیمتی تحفہ
ذوالفقار بڑی عمر میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے دوسرے کھلاڑی بنے
کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے پاکستانی اسپنر ذوالفقار بابر پروٹیز بیٹسمین ڈومنی کو آؤٹ کرنے پر مسرور ۔ فوٹو : اے ایف پی
اوپننگ بیٹسمین شان مسعود کو 25ویں سالگرہ پر ٹیسٹ کیپ کا قیمتی تحفہ مل گیا۔
ابوظبی میں انھیں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کا موقع میسر آیا، ان سے ایک دہائی بڑے ذوالفقار بابر نے بھی ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا، وہ اتنی بڑی عمر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 2کھلاڑیو ں کو ڈیبیو کا موقع فراہم کیا مگر ان کی عمروں میں 10 برس کا فرق ہے۔ اوپننگ بیٹسمن شان مسعود کوٹیسٹ کیپ کے ساتھ اپنی 25 ویں سالگرہ کا جشن منانے کا یادگار موقع ملا۔
پہلے جنوبی افریقہ کے کھیلنے کی وجہ سے انھیں بیٹنگ کے جوہر دکھانے کا چانس تو میسر نہیں آیا مگر انھوں نے فیلڈنگ میں اپنی لاج رکھ لی، ذوالفقار بابر کی گیند پر وہ الویرو پیٹرسن کا کیچ ڈراپ کرنے ہی والے تھے مگر پھرتی کے بھرپور مظاہرے نے بچالیا، تھرڈ امپائر نے بھی اچھی طرح جائزہ لیا کہ انھوں نے صفائی سے کیچ تھاما یا کوئی بے ایمانی کی ہے۔ اسی میچ میں ڈیبیو کرنے والے ذوالفقار بابر نے پہلے روز تین وکٹیں لے کر اپنی اہمیت ثابت کی، انھیں ایک اور منفرد اعزاز بھی حاصل ہوا۔
وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے طویل العمر کھلاڑی ہیں، انھیں ڈومیسٹک کرکٹ میں پائوں رکھنے کے 13 برس بعد ٹاپ لیول پر کھیلنے کا موقع میسر آیا، اس وقت ان کی عمر 34 برس اور 308 دن تھی، پاکستان کی جانب سے میراں بخش نے 47 برس اور 284 دن کی عمر میں بھارت کے خلاف ڈیبیو کیا تھا، وہ طویل عمری میں ڈیبیو کرنے والے عالمی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر ہیں۔ اسی فہرست میں ایک اور پاکستانی امیر الٰہی بھی موجود ہیں جنھوں نے 39 برس102 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا مگر انھوں نے پہلا ٹیسٹ 12 دسمبر 1947 کو بھارت کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔