ہاکی فیڈریشن نے انتخابی شیڈول کو حتمی شکل دے دی
25 اکتوبرسے25نومبرتک عمل مکمل ہوگا،ارشدانصاری چیف الیکشن کمشنر مقرر
انتخابی کمیٹی کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی کلبزکی اسکروٹنی کاکام 10روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔۔فوٹو: فائل
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انتخابی شیڈول کو حتمی شکل دیدی۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے، پی ایچ ایف نے اس عہدے کے لیے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید کا نام دیا تھا تاہم اس سے حکومتی مداخلت کا تاثر سامنے آ رہا تھا جس کی ایف آئی ایچ قوانین میں اجازت نہیں ہے،حکومتی وزیر کی تقرری اولمپک چارٹر کے بھی منافی ہوتی جس کے پیش نظر پی ایچ ایف نے گذشتہ روز ہنگامی طورپر اپنے ایگزیکٹیو بورڈ ارکان سے مشاورت کے بعد ارشد انصاری کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
انتخابات 25اکتوبر سے25نومبر تک مکمل کرلیے جائیں گے ، ایسوسی ایشنز نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں،انتخابی کمیٹی کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی کلبزکی اسکروٹنی کاکام 10روز میں مکمل کرلیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ایسوسی ایشنز، اس کے بعد صوبائی اور پھر پی ایچ ایف کے انتخابات ہونگے ۔
دوسری جانب نئے الیکشن کمشنر ارشد انصاری نے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشنز کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا، پنجاب میں25 اکتوبر سے15 نومبر، خیبرپختونخوا 4 تا 15 نومبر، سندھ 5 سے15 نومبر، بلوچستان8 سے15 نومبر، گلگت بلتستان 13 نومبر، آزاد جموں کشمیر کے13 اور14 نومبر، فاٹا 5 اور6 نومبر جبکہ اسلام آباد کے الیکشن12 نومبر تک ہوں گے۔صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات 16سے20 نومبر تک شیڈول ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن21 سے25 نومبر تک ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر ملک بھر میں کوآرڈی نیٹرز بھی مقرر کیے، پنجاب میں اولمپئن ناصر علی، سندھ سید لطافت شاہ، خیبرپختونخوا محمد اخلاق، بلوچستان راحیلہ درانی ،گلگت و بلتستان،اے جے کے کرنل(ر) ندیم احمد بھٹی ،فاٹا محمد اخلاق اور اسلام آباد میں اولمپئن محمد عثمان کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔