ورلڈ کپ2014یورپیئن کوالیفائنگ کے فیصلہ کن میچز آج ہونگے
مزید4ممالک گروپ میں ٹاپ پوزیشن یقینی بناکر برازیل جانے کا پروانہ حاصل کرنے کے قریب،انگلش فٹبال ٹیم پولینڈ سے ٹکرائے گی
اب تک جرمنی ، سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم، اٹلی اور نیدرلینڈز میگا ایونٹ میں جگہ بناچکے ہیں۔فوٹو: اے ایف پی/فائل
WASHINGTON:
ورلڈ کپ2014 کے یورپیئن کوالیفائنگ کے فیصلہ کن میچز منگل کو ہوں گے۔
اس کے ذریعے مزید4 ممالک گروپ میں ٹاپ پوزیشن یقینی بناکر برازیل جانے کا پروانہ حاصل کر سکتے ہیں، انگلش ٹیم پولینڈ سے ٹکرائے گی، روس کو آذربائیجان کیخلاف فتح درکار ہوگی، بوسنیا ہرزیگووینیا بھی نئی تاریخ رقم کرنے کیلیے بے تاب ہے، اب تک جرمنی ، سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم، اٹلی اور نیدرلینڈز میگا ایونٹ میں جگہ بناچکے ہیں،گروپ 'آئی' میں موجودہ دفاعی چیمپئن اسپین اور1998 کی فاتح سائیڈ فرانس کے درمیان براہ راست کوالیفائی کرنے کی جنگ ہے، سردست اسپینش ٹیم7 میں سے5 میچز میں فتح اور2 ڈرا کی بدولت17پوائنٹس حاصل کیے ہوئے ہے۔
فرانس اتنے ہی میچز میں14پوائنٹس کا حامل ہے، منگل کواس مرحلے کے اختتامی میچز میں اسپین کا سامنا ہوم گراؤنڈ میں جورجیا سے ہوگا،فرنچ ٹیم فن لینڈ سے اپنے میدانوں میں نبرد آزما ہوگی، ورلڈ چیمپئن کو برازیل کا ٹکٹ پانے کیلیے جورجیا سے میچ میں محض ایک پوائنٹ درکار ہوگا جو ڈرا کی صورت میں بھی مل سکتا ہے، ایسے میں فرانس کی فن لینڈ کیخلاف جیت اسے صرف پلے آف میں پہنچانے میں ہی مددگار ثابت ہوگی، فرنچ ٹیم نے گذشتہ دنوں دوستانہ میچ میں آسٹریلیا کو 6-0 سے ہراکر اعتماد بڑھالیا، اسپینش اسٹار آندرے انیسٹا اپنے ہوم گراؤنڈ میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے کیلیے پُرعزم ہیں۔
انھوں نے 2010 ورلڈ کپ فائنل میں بھی گول داغ کر اسپین کو پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا،کوچ ونسنٹ ڈیل بوسکیو حتمی الیون منتخب کرنے سے قبل کچھ معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، کوچ میچ کا آغاز سوانسی کے فارورڈ میچو کے ہمراہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، زاوی ہرنانڈز اور الویرو نیگریڈو بھی سینٹر فارورڈ کے طور پر گذشتہ میچ میں موثر رہے تھے، نیگریڈو اب تک اسپین کیلیے 9 گول بناچکے، کوچ ڈیل بوسکیو نے جمعے کو بیلاروس کیخلاف اکیرکیسالیس کو ڈراپ کرکے وکٹر ویلڈاس کو گول کیپنگ کی ذمہ داری سونپی تھی، ان کا یہ فیصلہ بہت سے لوگوں کیلیے حیرت کا سبب بنا۔
کیونکہ وہ ماضی میں رئیل میڈرڈ اسٹار کیسالیس کی حمایت کرتے رہے ہیں،منگل کے مقابلے میں پھر گول کیپر کا انتخاب دلچسپ ہوگا، سینٹرل دفاعی کھلاڑی کے طور پر ایناگو مارٹینز اور انجرڈ جورڈی ایلبا کی جگہ نیکو مونرئیل کو لیفٹ بیک پر آزمایا جائے گا، منگل کو شیڈول دیگر کوالیفائنگ میچز میں انگلینڈ کی ٹیم ویمبلے گراؤنڈ پر پولینڈ سے ٹکرائے گی۔
روس کو آذربائیجان کا چیلنج درپیش ہوگا،بوسنیا ہرزیگووینیا کی ٹیم لتھووینیا کیخلاف میدان سنبھالے گی، یونان کو لینکنسٹن سے نبرد آزما ہونا ہے، سلواکیہ کا مقابلہ لٹویا سے ہوگا، پرتگال کی ٹیم میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے لگسمبرگ کیخلاف صف آرا ہوگی، منگل کو یورپ کیلیے مخصوص 13 نشستوں میں سے اس مرحلے کی تکمیل پر 9 ٹیمیں کوالیفائی کر لیں گی،اس کے بعد دیگر چار کا انتخاب 9 گروپس کی دوسرے نمبر پر آنے والی بہترین سائیڈز سے ہوگا، ان کے ڈراز کے ذریعے ہوم اینڈ وے میچز کا تعین ہوگا،فاتح چار ٹیمیں بھی ورلڈکپ میں جگہ بنا لیں گی۔