جہانگیر روڈمکینوں نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

2مسلح خواتین نے گھرمیں داخل ہوکرخاتون کی گود سے بچہ چھینا،مکینوں نے پکڑلیا

اغوا کار خواتین جمشید کوارٹر پولیس کی تحویل میں ۔ فوٹو : ایکسپریس

جہانگیر روڈ نمبر 2 کے کوارٹرز سے شیر خوار بچے کو اغوا کر کے فرار ہونے والی 2 خواتین کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود جہانگیر روڈ نمبر2 کے کوارٹر نمبر F-196 کی بالائی منزل پر2 خواتین داخل ہوئیں جنھوں نے گھر میں موجود خاتون شاہین بی بی زوجہ اکرم کو اسلحہ کے روز پر یرغمال بنا لیا اور خاتون کی گود میں موجود 2 ماہ 3دن کے بیٹے عباس حسین ولد اکرم کوچھین لیا،اغوا کار خواتین بچے کو اغوا کر کے فرار ہورہی تھیں،بچے کی ماں شاہین بی بی نے شور مچا دیا، گلی میں موجود خاتون کی ساس اور علاقہ مکینوں نے شورسن کر خاتون کو گھیرے میں لینے کے بعد انھیں پکڑ لیا۔




جنہیںنے پولیس کے حوالے کردیا گیا، ایس پی جمشید کوارٹرز رانا شعیب نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار کی جانے والی خواتین کی شناخت نگینہ اور ملائیکہ کے نام سے ہوئی ہے اور گرفتار خاتون نگینہ نیو لیاری کے علاقے اور دوسری گرفتار خاتون ملائیکہ نارتھ کراچی یو پی موڑ کی رہائشی ہے، ایس ایچ او جمشید کوارٹرز ہمایو ںخان نے ایکسپریس کو بتایا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا خاتون شاہین بی بی گھر میں اکیلی تھیں خاتون کا شو ہر کام پر گیا ہوا تھا اور ساس گھر سے باہر تھیں انھوں نے واقعے سے کچھ دیر قبل ایک نامعلوم خاتون شاہین بی بی کے گھر آئی تھی جس نے گھر کی تمام معلومات حاصل کیں تھیں انھوں نے بتایا کہ گرفتار خاتون کے قبضے سے ایک چھری ملی ہے جبکہ اسلحہ خواتین نے راستے میں کہیں پھینک دیا ہے جسے تلاش کیا جا رہا ہے،انھوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔
Load Next Story