بغیراجازت حج کی کوشش19ہزار193افراد گرفتار

سعودی حکام نے 46 ہزار سے زائد سعودی اور غیرملکی شہریوں کوواپس بھی بھیج دیا

تمام روٹس پر چیک پوسٹیں لگائی گئی ہیں اور نگرانی کا عمل سخت کردیا گیا ہے۔حکام۔فوٹو : اے ایف پی

سعودی عرب کے حکام نے بغیراجازت حج کی کوشش کرنیوالے 46ہزار سے زائد سعودی اورغیرملکی شہریوں کو واپس جب کہ19193 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔


اخبارکی رپورٹ کے مطابق اس طرح کے افراد کو مکہ لانے کی کوشش کرنے والی37999 گاڑیوں کو بھی روکا گیا۔ سعودی حکام نے بتایا کہ تمام روٹس پر چیک پوسٹیں لگائی گئی ہیں اور نگرانی کا عمل سخت کردیا گیا ہے۔
Load Next Story