لال مسجد آپریشن کا فیصلہ میں نے نہیں اس وقت کی حکومت نے کیا مشرف
عبدالرشیدغازی اوران کی والدہ کے قتل کا حکم بھی میں نے نہیں دیا، سابق صدر کا چک شہزاد فارم ہاؤس میں تفتیشی ٹیم کو بیان
درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائیگا،فوٹو: فائل
لال مسجدکے نائب خطیب عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ کے مقدمہ قتل میں پولیس ٹیم نے پیرکو سابق صدر پرویز مشرف کابیان ریکارڈکیااورتفتیش کی۔
ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز خالد خٹک کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم میں ایس ایس پی ساجدکیانی اور ایس پی جمیل ہاشمی شامل ہیں۔پولیس ٹیم نے پرویزمشرف سے چک شہزادکے فارم ہاؤس پر تفتیش کی ۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے لال مسجد آپریشن پر پرویز مشرف سے اہم سوالات کیے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سوال کیا کہ کیا آپ نے لال مسجد آپریشن کا حکم دیا تھا؟جس پر پرویز مشرف نے کہا کہ انھوں نے لال مسجد آپریشن کا کوئی تحریری یا زبانی حکم نہیں دیا۔ عبدالرشیدغازی اور انکی والدہ کے قتل کا حکم بھی میں نے نہیں دیا۔
مشرف نے لال مسجد کے حوالے سے خود پر لگنے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاکہ لال مسجد آپریشن کا فیصلہ اس وقت کی جمہوری حکومت نے مشورے سے کیا تھا۔ درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔آن لائن کے مطابق مدعی ہارون الرشید نے یہ کیس سیشن عدالت سے اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کرنے کی درخواست بھی دائرکردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مدعی ہارون الرشید نے طارق اسد ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا کہ سابق صدرکیخلاف قتل کا یہ ہائی پروفائل کیس ہے، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکا کیس بھی ہائی پروفائل تھا ان کا کیس بھی ہائیکورٹ میں چلایا گیا تھا لہٰذا سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف بھی کیس کی سماعت سیشن کورٹ سے ہائیکورٹ منتقل کی جائے۔