بھارت سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کی گھروں کو واپسی شروع ہلاکتیں30ہوگئیں

ریاست آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں تباہ کاریوں کے بعد صفائی، امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

سمندری طوفان ناری فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد اب ویتنام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فوٹو:فائل

بھارت میں سمندری طوفان پائلن کی تباہ کاریوں کے بعد صفائی اور امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں محفوظ مقامات پر منتقل کیے جانے والے 10لاکھ افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل پیر کو شروع ہوگیا ہے۔ طوفان سے ہلاکتیں 30 سے زائد ہوگئیں جبکہ 90 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، بھارت میں سمندری طوفان ہفتے کو اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا۔ متاثرہ علاقوں میں سیلاب کے علاوہ بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا۔ ادھر ویتنام میں سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر حکام نے ساحلی علاقوں میں مقیم سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔




سمندری طوفان ناری فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد اب ویتنام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ویتنام کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیر اثر آئندہ چند دنوں میں ویتنام میں 500 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔ ناری طوفان چین کے صوبے ہینان کی طرف بھی بڑھ رہا ہے۔ یہ چین میں آنے والا اس سال میں 25 واں سمندری طوفان ہوگا۔ایک ہفتے قبل فلپائن میں اس سمندری طوفان سے 13افراد ہلاک ہوئے تھے اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔
Load Next Story