ڈاکٹرارسلان کیس کی تحقیقات 5ستمبرسے شروع ہوگی

شعیب سڈل بیرون ملک ہیں،3ستمبرکوآئیںگے،دفترکوفیصلے کی کاپی موصول

شعیب سڈل بیرون ملک ہیں،3ستمبرکوآئیںگے،دفترکوفیصلے کی کاپی موصول۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے ارسلان افتخارکیس سے متعلق فیصلے کی کاپی وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر کو موصول ہو گئی ہے۔ جمعہ کی دوپہر ٹیکس محتسب آفس کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ارسلان افتخارکیس سے متعلق فیصلے کی کاپی جس میں وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کو ایک رکنی کمیشن کا سربراہ نامزدکیا گیا ہے انکے آفس میں موصول ہو گئی ہے۔


آفس ذرائع کے مطابق ٹیکس محتسب شعیب سڈل کے بیرون ملک ہونے کے باعث ڈاک کو نہیں کھولا جا رہا' 3ستمبرکو وطن واپسی پر ہی عدالتی ڈاک کوکھولا جائیگا۔این این آئی کے مطابق شعیب سڈل سرکاری دورے پر ازبکستان میں ہیں اس لیے ارسلان افتخار پررقم لینے کے الزام کی تحقیقات پانچ ستمبر سے شروع ہو گی۔ سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا تھا کہ عدالتی فیصلہ ملنے کے ایک ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ شعیب سڈل پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کو تمام جوڈیشل اختیارات حاصل ہوں گے۔ کمیشن بیرون ملک بھی جا سکے گا اور فورنزک ماہرین کی مدد بھی حاصل کر سکے گا۔
Load Next Story