چیئرمین سنسر بورڈ پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کریں سعید رضوی

حکومت بھارتی فلموں کی روک تھام اور پاکستانی فلموں کی نمائش کیلیے اقدامات کرے،پروڈیوسر

اس وقت پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور فلم پروڈیوسر ڈائریکٹر سعید رضوی نے کہا پاکستان میں بھارتی فلموں کی ہم نے کبھی مخالفت نہیں لیکن سنیما مالکان نے ہمیشہ بھارتی کو پاکستانی فلموں پر فوقیت دی فلم سیسنر بورڈ (سندھ) کے چئیرمین فخر عالم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ و ہ پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کریں۔

اب اس پر عمل درآمد کرنے کی ذمہ داری بھی ان پر عائد ہوتی ہے وہ سنیمائوں پر پاکستانی فلم کی نمائش کو ہر طریقہ سے ممکن بنانے کا وعدہ پورا کریں،کیونکہ اس وقت پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔




انھوں نے کہا پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری خوش آئند ہماری خواہش ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں فلمیں بناکر فلم انڈسٹری کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ان کی کوششوں سے بہت جلد سنیمائوں پر سنیمائوں پر پاکستانی فلموں کا راج ہوگا اور ہم بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اپنی فلمیں فخریا طور پر پیش کرسکیں گے۔
Load Next Story