سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے وقت مستحقین کو یاد رکھا جائے فنکار

قربانی کو سمجھ لیں تو بہت سے مسائل دور ہوسکتے ہیں،مصطفی قریشی ،شاہدہ منی اوردیگر

اس وقت ہمیں بلوچستان میں زلزلے کی تباہی سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کا بھی خیال کرنا ہوگا۔فنکار۔فوٹو:فائل

پاکستان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی طرح شوبزکی معروف شخصیات بھی سنت ابراھیمی ادا کرے گی۔

اس حوالے سے '' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے کہ اداکارمصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ عید قربان پرجہاں اللہ کی راہ میں جانورقربان کیے جاتے ہیں وہیں ہمیں اس سے ملنے والے سبق پربھی غورکرنا چاہیے۔ اگراس کے پیچھے ملنے والے سبق کو ہم سمجھ لیں توہمارے بہت سے مسائل دورہوسکتے ہیں۔ شاہدہ منی نے کہا کہ قربانی کاگوشت مستحق لوگوں تک پہنچانا چاہیے۔ اس وقت ہمیں بلوچستان میں زلزلے کی تباہی سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کا بھی خیال کرنا ہوگا۔




کاشف محمود نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرہمیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں چھپے فلسفے کوہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ثنا نے کہا ہے کہ اکثرلوگ اپنی دولت کے بل بوتے پرلاکھوں روپے مالیت کے جانور خریدتے ہیں اورپھر اس کی تشہیرکرتے ہیں۔ ایسا کرنا غلط ہے۔ فریحہ پرویزنے کہا کہ یہ اہم مذہبی فریضہ ہے جس کوذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا ہرکسی کا فرض ہے۔وارث بیگ نے کہا کہ عیدقربان کے موقع پرجہاں ہم لوگ قربانی دیتے ہیں وہیں بہت سے لوگ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگا دیتے ہیں۔ ہمیں اس بارعہد کرنا ہوگا کہ ہمیں صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے۔
Load Next Story