عید قرباں پر آلائشیں اٹھانے اور صفائی کے انتظامات مکمل کر لیے ثاقب سومرو
6ہزار 400 سے زائد عملہ آلائشیں اٹھانے کا کام انجام دے گا، ثاقب سومرو
آلائشین اٹھانے کیلئے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کی 4333 گاڑیاں اور مشینری استعمال کی جائے گی۔ فوٹو: فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ثاقب احمد سومرو نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کا کام نماز عید کے فوری بعد شروع کردیا جائے گا۔
جو رات گئے تک جاری رہے گا، اس آپریشن میں کے ایم سی کی 400 گاڑیاں، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کی 4333 گاڑیاں اور مشینری استعمال کی جائے گی جبکہ6ہزار 400 سے زائد عملہ آلائشیں اٹھانے کا کام انجام دے گا جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کے سینئرڈائریکٹرز اور ڈائریکٹرز کو 18 مختلف کوریڈورز پر تعینات کیا گیا جو آلائشیں اٹھانے کے آپریشن کی اپنے محکمہ کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے ساتھ نگرانی کریں گے ان کوریڈورز پر جن میں کراچی کے مختلف علاقوں کو تقسیم کیا گیا ہے۔
اگر آلائشیں پڑی ہوئی پائی گئیں تو افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ندی ، نالوں میں آلائشوں کی ڈمپنگ پر پابندی عائد کردی ہے ندی نالوں میں آلائشیں پھینکنے پر متعلقہ ضلعی کارپوریشن کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے عیدالاضحی کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے متعلقہ نمائندوں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے عیدالاضحی کا موقع بہت اہم ہے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی لہٰذا کے ایم سی کے افسران ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے ساتھ ملکر شہریوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مستعدی سے کام کریں۔