اوپنرز کی شاندار کارکردگی پر حنیف محمد بھی نازاں
مدتوں بعد ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کا لطف دوبالا کیا، خرم اور شان اچھا کھیلے، سابق قائد
جنوبی افریقہ کے 249 رنز کے جواب میں پاکستان کا 3وکٹیں گنوا کر 263 بنانا خوش آئند ہے، حنیف محمد۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
پاکستانی اوپنرز کی شاندار کارکردگی پر سابق کپتان حنیف محمد بھی نازاں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مدتوں بعد ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کا لطف دوبالا کیا، ابوظبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پر تبصرہ کرتے ہوئے لٹل ماسٹر نے کہا کہ 249 رنز کے جواب میں پاکستان کا 3وکٹیں گنوا کر 263 بنانا خوش آئند ہے،ہمارے اوپنرزخرم منظور اورنوجوان شان مسعود نے اچھے کھیل کامظاہرہ کیا اور سمجھداری کے ساتھ گیندوں کا سامنا کرکے موقع کی مناسبت سے اسٹروکس کھیلے،خاص طور پر خرم نے عمدہ بیٹنگ کی اور ہمت و حوصلہ کے ساتھ وکٹ پر جمے رہے،انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے حقیقی انداز میں شاٹس کھیلے،انھوں نے کہا کہ اس سے قبل ہمارے ابتدائی کھلاڑی غیر ذمہ دارانہ انداز میں غلط اسٹروکس کھیل کر پویلین لوٹتے رہے ہیں، شکر ہے اس بار ایسا نہ ہوا، اگر بیٹسمین وکٹ پر رکنے کی کوشش کرے تو رنز بھی بنتے ہیں،اچھے آغاز سے مڈل آرڈر لائن پر دبائو کم ہو جاتا ہے۔
حنیف محمد نے پاکستان کے آئوٹ ہونے والے بیٹسمینوں یونس خان اور اظہر علی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں سنبھل کر نہیں کھیلے ورنہ پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو جاتی اور5 سو رنز تک بن سکتے تھے،حنیف محمد نے کہا کہ اب ٹیم کوپہلی اننگز میںکم ازکم 150رنز کی برتری حاصل کرنی چاہیے، البتہ تیسرے دن نئی گیند سے نمٹنا اہم ہوگا، اس صورت میں پاکستان بہتر پوزیشن میں آسکتا ہے، ون ڈے کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے کہا کہ اوپنرز نے پاکستان کی پوزیشن مضبوط کر دی ،بولرز نے بھی حریف ٹیم کے اسکورکو محدود رکھا اور جنوبی افریقہ کے بیٹسمین زیادہ بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، اگر کارکردگی کا یہ تسلسل جاری رہا توگرین کیپس کی کامیابی کا امکان ہے۔