پروٹیز کوچ ٹیم کی ابوظبی ٹیسٹ میں واپسی کیلیے پُرعزم

سردست میچ میں پاکستانی پوزیشن مضبوط مگر ہم ہمت نہیں ہارے،رسل ڈومنگو

زیادہ دیر بیٹنگ کرسکتا تھا لیکن غلطی کے سبب سنچری سے قبل آئوٹ ہوگیا،شان مسعود۔ فوٹو: فائل

پروٹیز کوچ رسل ڈومنگو ٹیم کی میچ میں واپسی کیلیے پُرعزم ہیں، انھوں نے کہاکہ سردست پاکستان کی پوزیشن مضبوط مگر ہم ہمت نہیں ہارے ہیں۔

دوسری جانب ڈیبیوپر75رنزکی اننگز کھیلنے والے شان مسعود کا کہنا ہے کہ اگر ہماری ٹیم بدھ کو پورے دن بیٹنگ کرپائی تو پروٹیز کو دبائو کا شکار کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پروٹیزکوچ رسل ڈومنگو کو امید ہے کہ ان کی ٹیم میچ میں فائٹ بیک کرے گی، انھوں نے کہا کہ کھیل کے تیسرے دن ہمیں ملنے والی دوسری نئی گیند اہم ہوگی، ہمیں لازمی طورپر میچ میں واپسی کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔




دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر 75 کی اننگز کھیل کر اوپنر خرم منظور کے ہمراہ 135 کی شراکت بنانے والے شان مسعود اپنی پرفارمنس پرنازاں ہیں، انھوں نے کہا کہ میں زیادہ طویل وقت تک بیٹنگ کرسکتا تھا لیکن غلطی کے سبب سنچری سے قبل آئوٹ ہوگیا، البتہ میری اننگز خاصی مناسب رہی، انھوں نے مزید کہا کہ میچ دوسرے دن کے اختتام پر دونوں ممالک کیلیے یکساں ہے، لیکن اگر ہم نے بدھ کے پورے دن بیٹنگ کرلی تو پھر ہم پروٹیز کو دباؤ کا شکار کرسکتے ہیں۔
Load Next Story