ون ڈے کرکٹ میں 2 نئی گیندوں کا استعمال بھارتی پلیئرز بھی ناخوش
ایشین پلیئرزعمومی طور پر پرانی گیند کو ریورس سوئنگ کرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔
اسپنرز بھی گیند کوٹرن کر کے حریف بیٹسمینوں کو پریشان کرنے میں ثانی نہیں رکھتے۔ فوٹو: فائل
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں2نئی گیندیں استعمال کرنے کے قانون پر بھارتی بورڈ اور پلیئرز کی سوچ یکساں ہے۔
ایشین پلیئرز کو دیگر کے مقابلے میں گیند کی تبدیلی کا قانون زیادہ متاثر کرتا ہے، وہ عمومی طور پر پرانی گیند کو ریورس سوئنگ کرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں،اسپنرز بھی گیند کوٹرن کر کے حریف بیٹسمینوں کو پریشان کرنے میں ثانی نہیں رکھتے، آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز کے موقع پر چند بھارتی پلیئرز نے میڈیاکو اس معاملے پر اپنی رائے دی لیکن ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، ایک پلیئر نے کہا کہ یہ قانون برصغیر ایشیا میں سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے ، ریورس سوئنگ گیم کا ایک جز لیکن وہ مکمل طور پر اب دکھائی نہیں دے رہا۔ یاد رہے کہ بھارتی بورڈ نے یہ معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔