فلائٹ کی عدم دستیابی کے باعث پاکستانی ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ نہ ہوسکی

گرین شرٹس کی لاہور سے بنکاک کی نشستیں تو کنفرم تھیں لیکن وہاں سے پرتھ کی سیٹیں چانس پر تھیں، ذرائع

انٹرنیشنل ہاکی سیریز آسٹریلیا میں 17سے 25اکتوبر تک شیڈول ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
فلائٹ کی عدم دستیابی کے باعث پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل ہاکی سیریز میں حصہ لینے کے لیے گذشتہ شب آسٹریلیا روانہ نہ ہوسکی۔


ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کی لاہور سے بنکاک کی نشستیں تو کنفرم تھیں لیکن وہاں سے پرتھ کی سیٹیں چانس پر تھیں،ایک تجویز یہ تھی کہ لاہور سے بنکاک پہنچ کر سیٹیں کنفرم کرائی جائیں لیکن اکثریت نے اس پر اعتراض کیا۔ اب قومی ٹیم بدھ کی شب لاہور سے براستہ بنکاک آسٹریلیا روانہ ہو گی۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایک حوالے سے یہ خوش آئند بھی رہا کیونکہ ہم عیدالاضحی اہلخانہ کے ساتھ منا سکیں گے۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل ہاکی سیریز پرتھ آسٹریلیا میں 17سے 25اکتوبر تک شیڈول ہے۔
Load Next Story