عیدالاضحی ملک بھر میں بجلی اور سی این جی گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر کے سی این جی سٹیشنز کھلے رہیں گے۔

عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،شہری حلقے۔فوٹو:فائل

حکومت نے عیدالاضحی بجلی اورسی این جی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی ہے ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر کے سی این جی سٹیشنز کھلے رہیں گے۔

شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے وہ باآسانی سفر کرسکیں گے۔ ادھر وزارت پانی و بجلی کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔ شہریوں کی سہولت کیلئے عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل سپلائی جاری رہے گی۔


شہری حلقوں نے حکومت کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے کیونکہ اس سے لوگوں کو عید بھرپور طریقے سے منانے کا موقع دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرے تاکہ ملک کو اس بحران سے نکالا جاسکے۔

 
Load Next Story