سابق کرکٹر کے بیان پر انوشکا شرما برہم

رواں برس انگلینڈ میں ورلڈکپ کے دوران سلیکٹرز انوشکا شرما کے چائے کے کپ سنبھالتے رہے تھے، سابق وکٹ کیپر

رواں برس انگلینڈ میں ورلڈ کپ کے دوران سلیکٹرز انوشکا شرما کے چائے کے کپ سنبھالتے رہے تھے، سابق وکٹ کیپر۔ فوٹو: فائل

VATICAN CITY:
انوشکا شرما نے سابق کرکٹر فاروخ انجینئر کے متنازع بیان پر سخت اعتراض کردیا۔


بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور فلمی اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے سابق کرکٹر فاروخ انجینئر کے متنازع بیان پر سخت اعتراض کردیا۔

سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے دعویٰ کیا تھا کہ رواں برس انگلینڈ میں ورلڈ کپ کے دوران سلیکٹرز انوشکا شرما کے چائے کے کپ سنبھالتے رہے تھے، انوشکا نے اسے جھوٹی اور من گھڑت کہانی قرار دیا جبکہ پرساد نے بھی اس پر حیرت کا اظہار کیا۔
Load Next Story