5 اسکواش پلیئرز رواں ماہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شریک
ناصر اور فرحان محبوب26 اکتوبر سے ورلڈ اوپن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
دانش اطلس، فرحان زمان اور کرامت اللہ 22 تاریخ سے شکاگوچیمپئن شپ کا حصہ۔ فوٹو: فائل
رواں ماہ پاکستان کے5 اسکواش پلیئرز مختلف انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کریں گے،ناصر اقبال اور فرحان محبوب26 اکتوبر سے انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ اوپن جبکہ دانش اطلس، فرحان زمان اور کرامت اللہ خان 22 تاریخ سے شروع ہونے والے شکاگو ٹینس ایونٹ کا حصہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسکواش فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ بہتر بنانے کیلیے انھیں زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کا موقع دینے کا منصوبہ بنایا ہے، اس سلسلے میں کچھ عرصے سے امریکا میں مقیم فرحان زمان مختلف پی ایس اے ایونٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔ ورلڈ اوپن 26اکتوبر سے3نومبر تک مانچسٹر انگلینڈ میں کھیلی جائے گی، اس ایونٹ میں فرحان محبوب اور ناصر اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دونوں کھلاڑی ان دنوں اسلام آباد میں کوچ جمشید گل کی زیر نگرانی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
دوسری طرف پاکستان کے 3 پلیئرز دانش اطلس خان، فرحان زمان اور کرامت اللہ خان اسی ماہ کی22 تاریخ سے امریکا میں شروع ہونے والے شکاگو ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، ایونٹ کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے، چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن رائٹ ٹاپ سیڈ ہوں گے ، پاکستان کے دانش سیکنڈ اور فرحان تھرڈ سیڈ پلیئرز کی حیثیت سے شریک ہونگے۔ یاد رہے کہ دانش اطلس خان نے حال ہی میں اردن میں ہونے والی فرسٹ انشورنش چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی، فرحان زمان امریکا میں منعقدہ فائبر گلاس ایونٹ کا کوارٹر فائنل ہار گئے تھے۔