چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے

اسپیکر اسدقیصر نے کشیدگی نہ بڑھانے کی بات کی تو میاں افتخار نے کہا کہ ہم ویسے ہی عدم تشدد کے علمبردار ہیں۔

اسپیکر اسدقیصر نے کشیدگی نہ بڑھانے کی بات کی تو میاں افتخار نے کہا کہ ہم ویسے ہی عدم تشدد کے علمبردار ہیں۔ فوٹو: اسکرین گریب

مولانا فضل الرحمن کی جانب سے 2 روز کی ڈیڈ لائن دینے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آزادی مارچ کے حوالے سے سے بات چیت اور رابطے جاری ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی اور پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری سے بھی رابطہ کیا ہے، ان رابطوں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔


دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اے این پی رہنما میاں افتخار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، میاں افتخار نے اسپیکر سے کہا ہے کہ وہ رہبر کمیٹی اجلاس کے بعد جواب دیںگے، اسپیکر اسدقیصر نے کشیدگی نہ بڑھانے کی بات کی تو میاں افتخار نے کہا کہ ہم ویسے ہی عدم تشدد کے علمبردار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہے گا۔

 
Load Next Story