چین میں ماں باپ نےایپل آئی فون خریدنے کیلئے اپنی بیٹی بیچ دی

بیٹی کو پیسوں کے لئے نہیں بلکہ اسکی بہترین پرورش کے لئے بیچا، ملزم جوڑا

ماں نے اپنی بیٹی کو بیچ کر ایپل کمپنی کا آئی فون، اسپورٹس شوز اور دیگر اشیا خریدیں، تحقیقاتی ٹیم۔ فوٹو؛ فائل

چین میں موبائل فون کے شوقین شادی شدہ جوڑے نے اپیل کمپنی کا آئی فون خریدنے کے لئے اپنی نو مولود بیٹی کو ہی بیچ ڈالا۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے دارالحکومت شنگھائی میں اپنی نومولود بیٹی کو ایک آن لائن اشتہار کے ذریعے بیچنے والے جوڑے کو انسانوں کی اسمگلنگ کے الزام میں عدالت پیش کیا گیا، دوران سماعت ملزم میاں بیوی نے اپنی بیٹی کو بیچ کر پیسے حاصل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو پیسوں کے لئے نہیں بلکہ اس لئے بیچا کہ ان کے پہلے ہی 2 بچے ہیں اوروہ اپنی بیٹی کی بہترین پرورش نہیں کرسکتے تھے جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ نومولود بچی کی ماں نے اس پیسے سے ایپل کمپنی کا آئی فون، اسپورٹس شوز اور دیگر اشیا خریدیں۔

واضح رہے کہ چین میں ایپل کمپنی کی مصنوعات بہت مقبول ہیں اور گزشتہ برس ایک نوجوان نے ایپل کمپنی کا آئی فون اور آئی پیڈ خریدنے کے لئے اپنے گردہ بیچ دیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story