امریکی جنرل جیمزمیٹس کی پاکستانی سفیرشیری سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال،افغانستان میں قیام امن کیلیے تعاون جاری رکھنے پراتفاق۔

باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال،افغانستان میں قیام امن کیلیے تعاون جاری رکھنے پراتفاق. فوٹو: اے ایف پی

BRUSSELS:
پاکستان اور امریکا نے افغانستان میں قیام امن کیلیے تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیاہے۔ گزشتہ روزامریکی سینٹرل کمان کے کمانڈرجنرل جیمزمیٹس نے امریکا میں پاکستانی سفیرشیری رحمن سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس دوران پاکستان اورامریکاکے تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔


اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ دونوں ممالک کوباہمی اعتماداوراحترام کارشتہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔جنرل جیمس میٹس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوسراہااور کہا کہ امریکا افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لیے مدد جاری رکھے گا۔ ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے لیے پاک امریکاتعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

دریں اثناامریکامیں پاکستانی سفیر شیری رحمان نے پاکستانی کمیونٹی کے اعزازمیں دیے گئے ایک ظہرانے میں اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں جمہوری اداروں کی مضبوطی اور انسانی حقوق کی بحالی کیلیے عوام نے بہت زیادہ جانی اورمالی قربانیاں دی ہیں،ہمیں امریکی سیاستدانوں، سول آفیسرز سمیت ممبران کانگریس اورسینٹرز سے اپنے روابط کوبڑھاناہوگا تا کہ مسلمانوں بالخصوص پاکستان کے بارے میں ان کی غلط فہمیوں کوختم کیاجا سکے۔
Load Next Story