اسٹیٹ بینک احکام نظرانداز اے ٹی ایمز خالی یاخراب رہیں
کمرشل بینکوں نے امن وامان کا بہانہ بناکر اے ٹی ایمز میں وافر کیش رکھنے سے گریز کیا
اطلاعات کے مطابق ملک بھرکے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے دوران شہری رقم نکلوانے کیلیے اے ٹی ایمز پرمارے مارے پھرتے رہے۔ فوٹو: فائل
کمرشل بینکوں نے عیدالاضحی کے موقع پراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے احکام ہوا میں اڑادیے۔
کہیں اے ٹی ایمز خراب توکہیں کیش دستیاب نہیں تھا، مرکزی بینک کی جانب سے دورانِ عید شہریوں کواے ٹی ایم سہولت کی بلاتعطل فراہمی کے واضح احکامات کے باوجودکمرشل بینکوں نے امن وامان کی خراب صورتحال کابہانہ بناکر اے ٹی ایمزمیں وافر مقدار میں کیش رکھنا مناسب نہ سمجھا۔ اطلاعات کے مطابق ملک بھرکے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے دوران شہری رقم نکلوانے کیلیے اے ٹی ایمز پرمارے مارے پھرتے رہے، کہیں پراے ٹی ایم خراب توکہیں کیش دستیاب نہیں تھا جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا۔
بالخصوص بڑاے شہروں سے دوردرازکے اضلاع میں واپس جانے والے پر دیسیوں کو عید پر شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑا کیونکہ امن وامان کی خراب صورتحال اورقومی شاہراہوںپر عیدکے موقع پرڈکیتیوں کے خوف سے انہوں نے دورانِ سفر کیش ساتھ رکھنامناسب نہ سمجھاجبکہ آبائی اضلاع میں خالی اورخراب اے ٹی ایم مشینیں ان کا منہ چڑارہی تھیں۔ لہٰذاعیدالاضحٰی کے موقع پرشہری اے ٹی ایم مشینوں پر بھروسہ کرکے ایک بارپھرذلیل وخوار ہوکررہ گئے۔
حالانکہ عیدالاضحٰی سے چندروزاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکلر جاری کرکے تمام کمرشل بینکوں کوحکم دیا تھا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران شہریوں کیلیے اے ٹی ایم کی سہولت کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور کیش کی فراہمی میںنہ ہونے دی جائے۔ تاہم ذرائع کاکہناہے کہ کمرشل بینکوں نے ملک میں امن و وامان کی خراب صورتحال بالخصوص ایامِ عیدکے دوران اے ٹی ایمز پر چوری وڈکیتی اوراے ٹی ایم توڑنے کی وارداتوں کے خوف کے پیش نظروافرمقدار میں کیش نہ رکھنے کافیصلہ کیا۔ یوں کمرشل بینکوں نے مرکزی بینک کے احکامات ہوا میں اڑادیے جبکہ اس کاخمیازہ شہری بھگتتے رہے۔