پاکستان میں کسی بڑے آدمی کا ٹرائل نہیں ہوسکتا شیخ رشید

کراچی میں لوگ مر رہے ہیں لیکن کسی کوکوئی فکرنہیں،پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اظہارخیال۔

کراچی میں لوگ مر رہے ہیں لیکن کسی کوکوئی فکرنہیں،پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اظہارخیال۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے رہنماشیخ رشید نے کہاہے کہ پاکستان میں کسی بڑے آدمی کے خلاف ٹرائل نہیں ہوسکتا نہ سزامل سکتی ہے نہ کوئی فیصلہ آسکتاہے ۔پاک فوج خداکے بعد اس ملک کا سب سے بڑا سہارا ہے ۔حکومت کا خرچ پٹرول کی قیمت بڑھاکرپورا کیا جارہاہے۔


بلوچستان اور سرحد میں بے ایمانی کی حد ہوچکی ہے ۔ملک خونی الیکشن کی طرف جارہاہے۔غریب اور بڑے آدمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہے اگرکوئی سمجھوتہ ہے تو وہ صرف حکومت اور اپوزیشن کا ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں کیا ۔شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کا ہر سیاستدان کرپٹ ہوچکا ہے اور ان کے کمپیوٹرائزڈ بچوں نے اختیارات کوانتہائی غلط استعمال کیا ہے ۔اغوابرائے تاوان کا کاروبار عروج پرپہنچ چکا ہے۔کراچی میں ہرمکتبہ فکرکے لوگ مر رہے ہیں لیکن کسی کو کوئی فکرنہیں ہے۔

ہرادارہ تباہ ہوچکا ہے ذرا بارش ہوتی ہے تو پی آئی اے کا طیارہ پھسل کرکھیتوں میں چلا جاتا ہے۔غربت نے فحاشی کوعام کردیا ہے۔بھتہ خوری دیہات تک جاپہنچی ہے ۔پولیس بے بس ہوچکی ہے ۔جو لوگ محلوں میں جوئے کراتے ہیں وہ معزز علاقہ بن چکے ہیں ۔جو بندہ ایک لاکھ روپے مسجد کوچندہ دیتا ہے اس کو امام صاحب بھی اگلی صف میں کھڑا کرتے ہیں۔میں نے عمران خان کو کہاہے کہ انھیں اسلام آباد جانا چاہیے کیونکہ اصل برائی کی جڑیں تو وہاں ہیں۔ہمارے دور میں میڈیا کے لیے بہت کم سیکرٹ فنڈ ہوتا تھا اب کا پتہ نہیں۔
Load Next Story