کیمبرج امتحانی بورڈ نے ہزاروں طلبا کو نماز عید الاضحی سے محروم کر دیا
کیمبرج بورڈنے عیدکے دن ملک بھرمیں طلبا سے انگلش کا پرچہ لیا،طلبا صبح 8 بجے ایکسپو سینٹر میں قائم امتحانی مرکز پہنچے
برٹش کونسل نے بھی کیمبرج یونیورسٹی امتحانی بورڈ کو اس سلسلے میں آگاہ نہیں کیا، فوٹو: فائل
کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے ''اے اوراولیول ''کے امتحانات میں من مانی کا سلسلہ جاری ہے۔
کیمبرج یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے عیدالاضحی کے روز بھی کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں امتحانات لیے، عید قرباں کے پہلے روز بدھ کوطلبا سے ''اے ایس'' (انگلش)کا پرچہ لیاگیا جس سے ملک بھر کے ہزاروں طلبا نماز عید اور عید قرباں منانے سے محروم رہے،پرچے کے اوقات صبح 9سے دوپہر 12بجے تک تھے جبکہ طلبا صبح 8بجے والدین کے ہمراہ امتحانی مراکز پہنچ گئے تھے، شہر میں برٹش کونسل نے اے ایس لیول کے امتحان کے لیے ایکسپو سینٹر میں امتحانی مرکز قائم کیا تھا اس موقع پر امتحان دینے کے لیے آنے والے طلبا اور والدین کاکہنا تھاکہ وہ مسلمانوں کے مذہبی تہوار پر اس وقت بھی پرچے دینے کے لیے مجبور ہیں جب پورا ملک نماز عید پڑھ رہا ہے۔
کیمبرج یونیورسٹی امتحانی بورڈ شیڈول کی تیاری میں مسلمانوں کے اسلامی کیلنڈر اور تہواروں کاخیال نہیں رکھتی،برٹش کونسل نے بھی کیمبرج یونیورسٹی امتحانی بورڈ کو اس سلسلے میں آگاہ نہیں کیا، واضح رہے کہ کیمبرج یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے اگست میں اے اوراولیول کے جاری نتائج میں کئی اسکولوں کے کیمیا کے مضمون کے نتائج اس لیے روک لیے تھے کہ کیمبرج یونیورسٹی سے امتحانی کاپیوں کے کئی بنڈل غائب تھے قبل ازیں جون اورجولائی میں امتحان کے موقع پر مطالعہ پاکستان اور اسلامیات کا پرچہ آؤٹ ہونے پر ملک بھر میں یہ پرچے دوبارہ لیے گئے جبکہ اس معاملے کی تحقیقات سے طلبا اور والدین آگاہ نہیں کیاگیا ہے۔