گیلانی کی کینیڈا میں مقیم بہن کو بدستور سرکاری مراعات حاصل

خورشید شاہ کے بھائی کو نوازنے کیلیے سفارتخانے میں ویلفیئر اتاشی کی اسامی پیدا کی گئی،ذرائع۔

خورشید شاہ کے بھائی کو نوازنے کیلیے سفارتخانے میں ویلفیئر اتاشی کی اسامی پیدا کی گئی،ذرائع. فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے کینیڈا میں مقیم بہن اور بھانجیوں کو بدستور سرکاری مراعات حاصل ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوسف گیلانی کے رشتے دار مارخم کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں اور جس گھر میں وہ مقیم ہیں وہ کینیڈا میں پاکستان کے سفارتخانہ نے لے کر دیا ہے اور اس کا کرایہ بھی سفارتخانہ ہی ادا کر رہا ہے۔


سفارتخانے کی گاڑیاں بھی ان کے زیر استعمال ہیں۔ وفاقی امور مذہبی امور خورشید شاہ کے بھائی عادل شاہ بھی کینیڈا میں پاکستان کے سفارتخانے میں دو سال سے ویلفیئر اتاشی تعینات ہیں۔ ان کو سیاسی طور پر نوازا گیا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ ان کو کینیڈا کی امیگریشن بھی مل جائے۔ سفارتخانہ میں ویلفیئر اتاشی کی کوئی اسامی نہیں تھی۔عادل شاہ کے لیے یہ اسامی خصوصی طور پر پیدا کی گئی۔ عادل شاہ کی تنخواہ پانچ ہزار ڈالر ہے اور انہیں دیگر سرکاری مراعات بھی حاصل ہیں۔
Load Next Story