سبزی منڈی میں ہولناک آتشزدگی70ہزار پیٹیاں جل کر خاکستر
فائر بریگیڈ کی 17 گاڑیوں ، باؤزر اور اسنار کل نے 9گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا
نیو سبزی منڈی کے شیڈمیں پیٹیوں کو لگی آگ سے شعلے بلند ہورہے ہیں (فوٹو پی پی آئی)
شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جس میں خالی پیٹیاں ، مشینری اور دیگر سامان شامل ہے جل کر خاکستر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے پہلے روز سپر ہائی وے پر قائم نئی سبزی منڈی میں سہ پہر خالی پیٹیوں کے شیڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ، آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیا ، آگ اتنی شدید تھی کے اس کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے تھے جبکہ دھویں کے بادل کئی کلو میٹر دور سے دکھائی دے رہے تھے۔
فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 17 گاڑیوں ، باؤزر اور اسنار کل نے حصہ لیا جبکہ 9 گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا جبکہ آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے آگ کو ٹھنڈا کرنے کا عمل دوسرے روز تک جاری رہا ، آتشزدگی کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ سبزی منڈی یونین کے عہدیدار بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کیا ، فائر بریگیڈ کے مطابق جس شیڈ میں آگ لگی تھی وہاں پر لکڑی کی خالی پیٹیاں رکھی ہوئی تھیں اور آتشزدگی میں تقریباً70 ہزار پیٹیاں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔
جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہیں ، فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، عید کے دوسرے روز فیڈرل بی ایریا بلاک 22 میں واقع مقامی تولیہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ 8 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے بھی تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا جس کے بعد فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 20 گاڑیوں ، باؤزر اور اسنار کل نے حصہ لیا اور 10 گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کی مشینیں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، فائر بریگیڈ نے بتایا کہ فوری طور پر آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔