معروف کامیڈین گرپریت سنگھ گھگی مختصر قیام کے بعد بھارت روانہ
پاکستان میں قیام اچھا رہا، خواہش ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں، بھارتی کامیڈین
بھارتی اداکار گرپریت کو پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر تحفہ دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف کامیڈین گرپریت سنگھ گھگی پاکستان میں مختصر قیام کے بعد بھارت روانہ ہوگئے۔
انھوں نے پاکستان میں قیام کے دوران جہاں اپنے مذہبی مقامات پرحاضری دی، وہیں اسٹیج کے معروف فنکاروں اوراہم سیاسی شخصیت جہانگیر بدر سے بھی خصوصی ملاقات کی۔ لاہور میںقیام کے دوران گرپریت سنگھ گھگی نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا تو لاہور پہنچنے پرجنم ہوگیا۔ مہمان نوازی، لذیز کھانے اورمعروف فنکاروں سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔ خاص طور پر تھیٹر کے فنکاروںاورمعروف سیاسی شخصیت جہانگیر بدر سے ہونے والی ملاقات ہمیشہ یاد رہے گی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مختصرقیام بہت اچھا رہا۔ میں چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں۔ اس کے لیے فنکار برادری نے توہمیشہ ہی اہم کردارادا کیا ہے اوردونوں ملکوںکے لوگ بھی اسی طرح سوچتے ہیں۔ اس لیے میری خواہش کہ پاکستان اوربھارت کے حکمران ایک دوسرے سے تعلقات کوبہتربنانے کیلے ملاقات کریں اور دونوں ملکوںکو قریب لانے اوردوستی کو مضبوط رشتے میں باندھنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں۔اس سلسلہ میں پاکستان اور بھارت کے وزراء اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بہتر نتائج مستقبل میں دکھائی دیں گے۔ میں پاکستان سے امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام لے کر واپس جا رہا ہوں۔