بھارتی بورڈ کی خوشنودی لورگاٹ کو طویل چھٹی دینے پر غور
بی سی سی آئی ابتدا ہی سے لورگاٹ کی جنوبی افریقی بورڈ میں کلیدی عہدے پر تقرری کا مخالف رہا ہے
کرکٹ جنوبی افریقہ کے اقدام پر پروٹیز کو ایک اضافی ٹیسٹ ملنے کا امکان۔ فوٹو: فائل
کرکٹ جنوبی افریقہ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی 'ضد' توڑنے کی خاطر اپنے نومنتخب چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ کو طویل رخصت پر بھیجنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی ابتدا ہی سے لورگاٹ کی جنوبی افریقی بورڈ میں کلیدی عہدے پر تقرری کا مخالف رہا ہے، تاہم رواں برس بھارتی ٹیم کا مکمل مجوزہ دورئہ جنوبی افریقہ اس چکر میں 'مختصر' ہوگیا ہے، کرکٹ جنوبی افریقہ نے بھارتی دورے کے مختصر ہونے پر ممکنہ بھاری مالی نقصان سے بچنے کیلیے لورگاٹ کو منظرنامے سے ہٹانے پر غور شروع کردیا ہے، اگرچہ سی ایس اے کا یہ اقدام اخلاقیات کے تو خلاف ہے لیکن بھارتی بورڈ کو منانے کیلیے شاید کافی ہوجائے۔
رپورٹ کے مطابق ماضی میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو رہنے والے لورگاٹ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو ایک آنکھ نہیں بھاتے، اسی لیے حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ ٹور پر ہونیو الی بات چیت میں بھی انھیں الگ تھلگ رکھاگیا تھا، رپورٹ کے مطابق سی ایس اے حکام نے بھارتی بورڈ آفیشلز کو مطلع کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ہونے والے دورے پر بات چیت کیلیے لورگاٹ کو معاملات سے دور رکھنے کیلیے حکمت عملی وضع کررہے ہیں، اگر بھارتی بورڈ نے جنوبی افریقہ کی یہ پیشکش قبول کرلی تو عین ممکن ہے کہ وہ ایک اضافی ٹیسٹ کھیلنے پر رضامند ہوجائے جس سے پروٹیز بورڈ کو اپنی مالی نقصان پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔