ونٹر اولمپکس 2022 بارسلونا بڈ میں شریک نہیں ہوگا
رواں برس سمر گیمز کی میزبانی میں اسپینش شہر میڈرڈ ناکامی سے دوچار ہوا
بارسلونا نے 1992 میں ایک کامیاب سمر اولمپکس کی میزبانی کی تھی۔فوٹو:فائل
بارسلونا خلاف توقع 2022 ونٹر اولمپکس کی بڈ میں شریک نہیں ہوگا، 1992 کے کامیاب سمر اولمپکس کی میزبانی سے بارسلونا نے شہر کا نقشہ بدلنے میں مدد دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بارسلونا کے میئر زیویئر ٹائیرس نے 2022 ونٹر اولمپک گیمز کی میزبانی کیلیے شہر کی امیدواری کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ امیدواری بارسلونا اور پائرینیز پہاڑوں کے کئی ٹاؤنز کا مشترکہ قدم ہوسکتا تھا جن میں اسکیئنگ ، بوب سلیغ اور اسی قسم کے اسپورٹس کے وینیوز ہوسکتے تھے۔ البتہ ٹائیرس کو یقین ہے کہ کئی سیاسی آرگنائزیشنز کے درمیان معاہدوں میں کمی خصوصاً پاپولر پارٹی اور سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے حمایت نہ ملنے کا مطلب ہے کہ شہر ممکنہ میزبان شہر کی حیثیت سے اپنے آپ کو پیش نہیں کرے گا۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ بارسلونا بعد میں امیدوار کی حیثت سے پیش نہیں ہوگا لیکن ٹائیرس کہتے ہیں کہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کی 2020 سمر اولمپکس کی میزبانی میں ناکامی سے بارسلونا کے دو برس بعد ونٹر گیمز کی میزبانی کی کوشش کو دھچکا لگا ہے اور ہر کسی نے مشورہ دیا ہے کہ 2026 زیادہ بہتر رہے گا۔ استنبول اور ٹوکیو سے ہارنے کے بعد میڈرڈ اپنی بڈ میں مایوس کن ناکامی پر 2020 اولمپکس کی میزبانی کے فیصلے کے لیے ووٹنگ کے حق سے محروم ہونیوالا پہلا شہر تھا جسے 2020 گیمز کے وینیو کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ انھوں نے اس بات کو دہرایا کہ میں 2022 کو ترجیح دوں گا ، لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہو تو پھر 2026 بارسلونا کیلیے واضح روٹ ہے ۔ بارسلونا نے 1992 میں ایک کامیاب سمر اولمپکس کی میزبانی کی تھی جس نے ہمیشہ کیلیے شہر کا نقشہ بدلنے میں مدد دی تھی اور ٹائیرس کو یقین ہے کہ 21 برس قبل اس ایونٹ کی کامیابی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو اب بھی یاد ہوگی جو سمر گیمز کی کسی بھی بڈ کیلیے ایک حقیقت ہوگی۔