دیا مرزا نئی فلم میں ارجن رامپال کی ہیروئن بنیں گی

فلم ’’فیملی والا‘‘مکمل ،ہدایت کار نیرج نے ہی کہانی لکھی ہے، ریلیز کی تیاریاں شروع

فلم میں منفرد کردار نبھارہی ہوں ،مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی ،بالی ووڈ اداکارہ۔فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی نئی فلم ''فیملی والا''مکمل ہوگئی ہے ۔اس فلم میں اداکارہ دیا مرزا اداکارارجن رام پال کی ہیروئن بنیں گی۔

فلم رواں سال ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔اس حوالے سے ہدایت کار نیرج وہڑہ کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بھی خود لکھی ہے ۔اس فلم کو انتہائی پرکشش مقامات پر فلمایا گیا ہے ۔اس کی شوٹنگز کا سلسلہ طوالت اخیتار کرگیا تھا تاہم اب اس کی تکمیل پر اسے ریلیز کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں ۔اداکارہ دیا مرزا اور ارجن رام پال کی جوڑی نے فلم میں کمال کردکھایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس فلم کی کہانی مختلف اور دلچسپ ہے ۔فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی ۔دیا مرزا کو لیڈنگ لیڈی رول میں کاسٹ کیا گیا تو ان کی پرفارمنس نے اب ثابت کردیا ہے کہ دیا ہی فلم کے لیے سب سے بہترین انتخاب ہیں ۔اس فلم میں شوما آنند ،اشوک ،پاریش راول اور یش ٹانک اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ہدایتکار کا کہنا ہے کہ فلم میں اداکارہ دیا مرزا نے اپنے کردار کو خوبی سے نبھایا ہے ۔اداکارہ دیا مرزا کی عمدہ پرفارمنس کو سراہا گیا ہے ۔

فلم کی پوری ٹیم نے ہی اچھا کام کرکے کامیابی کے راستے کھول دیے ہیں ۔ادھر اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں منفرد کردار نبھارہی ہوں ۔گرین ایوارڈملنے پر خوش ہوں ۔پرستاروں نے ہر کردار میں پسند کرکے حوصلہ بڑھایا ہے ۔مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی ۔ انھوں نے کہا کہ نئی فلم میں میرا کردار منفرد ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہوں گی ۔ہر کردار نبھانے کی کوشش کرتی ہوں اور فلم میں جو کردار ملتا ہے اس پر محنت کررہی ہوں ۔اداکارہ نے کہا کہ اپنے کام پر بھرپور توجہ دینے کے سبب ہی آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں ۔اب فلموں میں زیادہ آفرز ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کمرشلز بھی کروں گی فلم پر بھرپور توجہ دیتی رہوں گی۔ کردار کا مطالعہ کرکے اسے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں ۔اداکارہ نے کہا کہ بالی وڈ میں نئے فنکاروں نے اپنا مقام بنایا ہے ۔




یہاں آگے بڑھنے کے بہت مواقع میسر آتے ہیں ۔قبل ازیں پہلی بنگالی فلم اپنی ماں کے نام کی ہے کیونکہ میری ماں بھی بنگالی ہیں ۔30سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنے کردار کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی ۔واضح رہے کہ 9دسمبر 1981کو ریاست آندھر اپردیش کے ضلع حیدرآباد میں پیدا ہوئیں ۔دیا کے والد جرمن ڈیزائنرہیں جب کہ ماں دیپا بنگالی ہیں ۔اداکارہ کی پہلی فلم ''رہنا ہے تیرے دل میں ''2001 میں ریلیز ہوئی۔اس کے بعد فلم ''دل میں''میں پرفارم کیا ۔پھر ''دیوانہ پن ''میں کرن چوہدری کا کردار نبھایا ۔2002میں فلم ''تم کو نہ بھول پائیںگے ''میں مسکان کے روپ میں جلوہ گرہوئیں ۔2003میں فلم ''تہذیب ''میں جلوہ گرہوئیں ۔فلم ''دم ''بھی اسی سال ریلیز ہوئی ۔2004میں فلم ''اسٹاپ''،''تم سا نہیں دیکھا''،''کیوں ہوگیا ناں''،''نام گم جائے گا''میں پرفارمنس دی جب کہ فلم ''مائی برادر نکھل ''میں مختصر کردار نبھایا ۔2005میں فلم ''بلیک میل ''،''پرینیتا''،''دس''،''کوئی میرے دل میں ہے''، ''فائٹ کلب''،''پھر ہیرا پھیری ''میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔2006میں فلم ''الگ''، ''لگے رہو منا بھائی ''،''پریتکشا''، ''ہنی مون''، ''شوٹ آئوٹ لکھنڈوالہ '' اور فلم ''کیش '' میں جلوے دکھائے ۔

2007میں ''ہائی بے بی ''،''اوم شانتی اوم ''،''دس کہانیاں'' کریزی فور''میں نظر آئیں ۔2008کے دوران فلم ''کہو نہ پیار ہے''میں عمدہ پرفارم کیا ۔اسی دوران فلم ''کسان''، ''جے ویرو''، ''ایسڈ فیکٹری ''2009میں فلم ''فروٹ اینڈ نٹ''، ''قربان ''،''لک بائی چانس '' میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔2010میں دیا مرزا نے فلم ''ہم تم اور گھوسٹ ''میں گہنا کا کردار اداکیا۔ 2011میں فلم ''لو بریک اپس زندگی ''اور ''علی بانگ''میں کردار نبھایا ۔2012میں پہلی بنگالی فلم ''پانچ ادھے''کی اور اسے اپنی بنگالی ماں دیپا کے نام کردیا ۔اداکارہ کی نئی فلم ''قسمت کی کمپنی ''ریلیز کے لیے تیار ہے اس فلم میں دیا مرزا نے زندگی کا انتہائی منفرد کردار نبھایا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس فلم کے کردار کو یادگار بنادوں گی ۔شائقین فلم میں میری پرفارمنس کو ضرور پسند کریں گے۔ بالی ووڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ دیا مرزا کی پرفارمنس بہتر رہی ہے ۔مختصر کردار کو بھی انھوں نے یاد گار بنانے کی کوشش کی ہے۔ ان کی پرفارمنس میں بہتری آئی ہے ۔نئی فلم سے اچھی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں ۔
Load Next Story