’’زیبا بیگم کا فلم سنسر بورڈ کی چیئرپرسن بننا خوش آئند ہے‘‘
زیبابیگم نے بطوراداکارہ اپنے فنی سفرکے دوران بہت سے یادگارکردار ادا کیے
وہ فلم انڈسٹری کے مسائل کو بخوبی سمجھ سکتی ہیں، شاہدہ منی کی ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل
صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے ماضی کی معروف اداکارہ زیبابیگم کو پنجاب فلم سنسربورڈ کی پہلی چیئرپرسن بنائے جانے پرانہیں مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کااظہارکرتے ہوئے حکومت کے فیصلے کو پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔
شاہدہ منی نے ''ایکسپریس'' کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ زیبابیگم نے بطوراداکارہ اپنے فنی سفرکے دوران بہت سے یادگارکردار ادا کیے اوران کی لازوال اداکاری کی بدولت بہت سی فلموں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے۔ وہ بخوبی فلم انڈسٹری کے مسائل کوسمجھ سکتی ہیں ۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ وہ پنجاب فلم سنسربورڈ کی چیئرپرسن تعیناتی کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری اوربحالی کے لیے بھی بہتر کام کرینگی۔
ہمارے ملک میں اب نوجوان ٹیلنٹ جدیدٹیکنالوجی کے ساتھ معیاری فلمیں بنانے کے لیے میدان میںآچکا ہے اگران کی سپورٹ کی جائے توہم بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ زیبا بیگم ایک سمجھدارخاتون ہیں جن کی قائدانہ صلاحیتوںکی بدولت پنجاب فلم سنسربورڈ بہترکام کرے گااوراسی کی وجہ سے یہاں معیاری فلمیں بنانے کا دوردوبارہ شروع ہوجائے گا۔