عمر اکمل پر قومی ٹیم کے دروازے کھول دیے گئے
ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے والے محمد حفیظ ون ڈے میں برقرار ،سرفراز احمد کو بھی یو اے ای کی سیر کرانے کا فیصلہ
شعیب ملک اور عبدالرزاق کی امیدوں پر پانی پھرگیا،یونس خان بدستور باہر۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل
نوجوان بیٹسمین عمر اکمل پر قومی ٹیم کے دروازے کھول دیے گئے، انھیں جنوبی افریقہ کیخلاف5ون ڈے میچزکی سیریز کیلیے 16رکنی اسکواڈ میں جگہ مل گئی۔
قبل ازیں ''بیمار'' قرار دے کر زمبابوے جانے سے روک دیا گیا تھا،عمر کی صورت میں وکٹ کیپر میسر ہونے کے باوجود سرفراز احمد کو یو اے ای کی سیر کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے والے محمد حفیظ ون ڈے میں برقرار رہے، وہاب ریاض اور سہیل تنویر کو صلاحیتوں کے اظہار کا ایک موقع اور مل گیا، ٹیم کے ساتھ زمبابوے جانے والے اسد علی، انورعلی اور حارث سہیل سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کرسکے، صرف ٹوئنٹی20 میں ڈیبیو کرنے والے باصلاحیت بیٹسمین صہیب مقصود ایک روزہ مقابلوں کیلیے بھی موزوں خیال کیے گئے، شعیب ملک اور عبدالرزاق کی امیدوں پر پانی پھرگیا، پہلے ٹیسٹ کے اوپنرز سنچری میکر خرم منظور اور75 رنز کی اننگز کھیلنے والے شان مسعود سمیت اظہر علی، یونس خان، ذوالفقار بابر، راحت علی اور عدنان اکمل کو دوسرے ٹیسٹ کے بعد وطن واپسی کا سفر اختیار کرنا ہوگا، مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے 16رکنی اسکواڈ میں عمر اکمل کی واپسی ہوگئی،کیریبیئن لیگ کے دوران فٹنس مسائل سامنے آنے کے بعد دورئہ زمبابوے سے محروم رہ جانیوالے نوجوان بیٹسمین کی صورت میں وکٹ کیپر میسر ہونے کے باوجود سرفراز احمد کو یو اے ای کی سیر کا موقع فراہم کردیا گیا، وہ بطور16کھلاڑی اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے، فاسٹ بولر وہاب ریاض زمبابوے ٹور کے دوران صرف ٹیسٹ پلیئرز میں شامل تھے لیکن کوئی میچ کھیلے بغیر واپس آئے،اگست 2012 میں آخری ون ڈے کھیلنے والے پیسر سہیل تنویر کو بھی ان کے ساتھ صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اور موقع فراہم کردیا گیا۔
ٹیم کے ساتھ زمبابوے جانے والے پیسر اسد علی، بیٹسمین حارث سہیل اور آل رائونڈر انورعلی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کرسکے، اعلان کردہ اسکواڈ کو دیکھا جائے تو پاکستان کو پروٹیز کیخلاف چاروں لیفٹ آرم پیسرز کی خدمات حاصل ہونگی، شعیب ملک اور عبدالرزاق بھی ممکنہ کھلاڑیوں کے کیمپ میں فارم اور فٹنس حاصل کرنے کیلیے خاصے سرگرم نظر آئے لیکن کم بیک کی امیدوں پر پانی پھر گیا،دونوں آل رائونڈرز اب ٹوئنٹی 20 اسکواڈ میں شمولیت کے امیدواروں میں شامل ہونگے۔ پروٹیز کیخلاف 23 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے ختم ہوتے ہی 7کھلاڑیوں خرم منظور، شان مسعود، اظہر علی، یونس خان، ذوالفقار بابر، راحت علی اور عدنان اکمل کو وطن واپسی کا سفر اختیار کرنا ہوگا۔ توقعات کے عین مطابق مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھا گیا۔
بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2015 کیلیے اسکواڈ کی تیاری کے پیش نظر زیادہ تر ون ڈے اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،16رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، احمد شہزاد، ناصر جمشید، محمد حفیظ، مصباح الحق، عمر امین، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، عبدالرحمان، محمد عرفان، جنید خان، سہیل تنویر، وہاب ریاض، صہیب مقصود، اسد شفیق اور سرفراز احمد۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے شارجہ میں ہوگا، دوسرا مقابلہ یکم نومبر کو دبئی میں شیڈول ہے، تیسرا میچ 6 جبکہ چوتھا 8 نومبر کو ابوظبی میں ہوگا، پانچویں اورآخری ون ڈے میچ کیلیے دونوں ٹیمیں 11 نومبر کو ایک بار پھر شارجہ واپس آئیں گی۔