شہر میں80غیرقانونی ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں ساجدجوکھیو
غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جائیگا، فوری مقدمات درج کرینگے.
ٹینکرزمافیاکی وجہ سے محکمے کومالی نقصان کا سامنا ہے،وائس چیئرمین واٹر بورڈ۔ فوٹو:فائل
وائس چیئرمین واٹر بورڈ و رکن سندھ اسمبلی محمد ساجد جوکھیو نے کہا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف مہم کی نگرانی وہ خود کریں گے۔
غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار اور ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرواکے ان کو سخت سزادی جائے گی تاکہ پانی کی چوری کا سدباب کرکے شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے اور محکمہ کو اربوں روپے کے نقصان سے بچایا جائے ، یہ بات انھوں نے اپنے بیان میں کہی، انھوں نے کہا کہ واٹر بورڈ ایک منافع بخش ادارہ ہے۔
لیکن ٹینکرز مافیا کی وجہ سے محکمے کو مالی نقصان کا سامنا ہے ، انھوں نے کہا کہ کراچی میں 80 سے زائد غیر قانونی ہائیڈنٹس چلائے جارہے ہیں، محمد ساجد جوکھیونے کہا کہ عیدا لاضحی کی تعطیلات کے بعد جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔