عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ شروع
کے ای ایس سی کے شکایتی مراکز سے عملہ غائب رہا ، شہری اپنی شکایات بھی درج کرانے سے محروم ہوگئے.
لانڈھی، گلستان جوہر،نارتھ کراچی،نئی کراچی،نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آبادسی ون ایریا، اورنگی ٹاؤن سب سے زیادہ متاثر فوٹو: فائل
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عید الاضحی کی تعطیلات کے فوراً بعد طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔
عید کے3دن بھی شہر کے متعدد علاقے بجلی کی عدم فراہمی کا شکار رہے، کے ای ایس سی کے شکایتی مراکز پر عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،تفصیلات کے مطابق کے ای ایس سی نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران شہر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم شہر کے بیشتر علاقوں میں عید کے تینوں روز بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔
2سے 3گھنٹے کیلیے دن میں کئی مرتبہ بجلی کی فراہمی معطل کی گئی اور جب اس سلسلے میں شہریوں نے کے ای ایس سی کے شکایتی مراکز سے رجوع کیا تو وہاں پر عملہ ہی موجود نہیں تھا کے ای ایس سی نے عید کی تعطیلات کے دوران شہر میں بجلی کی فراہمی کیلیے کسی قسم کے انتظامات نہیں کیے تھے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کے ای ایس سی نے معمول کی سرگرمیوں کی طرح اپنی بجلی کی پیداوار بھی بند کردی تھی، دوسری جانب عید الفطر کی تعطیلات ختم ہوتے ہی ہفتے کو کے ای ایس سی نے ایک مرتبہ پھر شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شدید متاثرہ علاقوں میں کورنگی، لانڈھی، قائد آباد، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلزار ہجری، نارتھ کراچی، نئی کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آبادسی ون ایریا، اورنگی ٹاؤن، کیماڑی، مواچھہ گوٹھ، میٹروویل، لائنز ایریا اور دیگر علاقے شامل ہیں۔