قطر کا شاہی خاندان زلزلہ زدگان کی مالی اعانت کرے گا
شیخ علی ہلاک شدگان کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے دینگے،عبداللہ جلال
زلزلہ زدگان کی امداد و بحالی کیلیے قطری شاہی حکومت نے 8 کروڑ کی امداد بھجوادی. فوٹو: فائل
BHAKKAR:
قطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ علی بن عبداللہ الثانی کے ترجمان عبداللہ جلال نے کہا ہے کہ قطر کے عوام اور شاہی خاندان پاکستان کے عوام سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔
مصیبت کی ہر گھڑی میں قطر کے عوام نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، بلوچستان میں حالیہ دنوں میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور شیخ علی بن عبداللہ الثانی کی جانب سے 8 کروڑ روپے مالیت کی امداد اب تک متاثرہ علاقوں میں بھجوائی جاچکی ہے، انھوں نے اعلان کیا کہ بلوچستان میں حالیہ زلزلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔
عبداللہ جلال نے کہا کہ شیخ علی بن عبداللہ الثانی نے پاکستانیوں کی مصیبت پر ہمیشہ پاکستانیوں کی بھرپور مدد کی ہے،پاکستان میں گزشتہ سیلاب کے متاثرین کی امداد کے لیے سنچرپور میں دوحہ ولیج کے نام سے 200 گھروں پر مشتمل ایک بستی قائم کی گئی، جس میں متاثرین کو ہر ممکن ضروریات زندگی کی اشیا اور سہولت فراہم کی گئی ہے، انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں میں زلزلے سے176افراد جاں بحق ہوئے ہیں، یہ فہرست ہمیں حکومت نے فراہم کی ہے،انھوں نے کہا کہ شیخ علی بن عبداللہ الثانی کی ہدایت پر ہم نے آواران اور زلزلے سے متاثرہ دیگر علاقوں میں امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے جو زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی اور آبادکاری تک جاری رکھا جائے گا۔