بنگلہ دیش کو وینیوز کی تکمیل کیلیے مزید مہلت مل گئی
ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے فارمیٹ اور شیڈول کا اعلان 27 اکتوبر کو ڈھاکا میں کیا جائیگا
آئی سی سی بورڈمیٹنگ میں افغانستان کی امداد بڑھانے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ فوٹو: فائل
آئندہ برس شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے میزبان بنگلہ دیش کو وینیوز کی تکمیل کیلیے مزید مہلت مل گئی۔
اب کونسل نے انھیں 30 نومبر تک کی نئی ڈیڈ لائن دیدی، ایونٹ کے فارمیٹ اور شیڈول کا اعلان 27 اکتوبر کو ڈھاکا میں ہوگا،آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں افغانستان کی امداد بڑھانے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے وینیوز کی تکمیل کیلیے30 نومبر تک کی نئی ڈیڈ لائن دے دی، یہ فیصلہ حال ہی میں معائنہ ٹیم کی رپورٹ دیکھنے کے بعد کیا گیا، بنیادی مسئلہ اس وقت سلہٹ اور کاکس بازار اسٹیڈیمز کا ہے جو تاحال زیر تعمیر ہیں۔
سلہٹ اسٹیڈیم کا پویلین ہی تاخیر کا بڑا سبب بنا ہوا ہے مگر اب اس کا بنیادی ڈھانچہ کھڑا ہوچکا جبکہ پریس باکس مکمل ہونے کو ہے، آئی سی سی نے وینیوز کی تکمیل کیلیے اصل ڈیڈ لائن 30 ستمبر مقرر کی تھی جس کے گزرنے پر صدر بی سی بی نظم الحسن نے اکتوبر کے وسط تک تمام اسٹیڈیمز مکمل ہونے کا وعدہ کیا تھا مگر یہ بھی پورا نہیں ہوسکا۔ آئی سی سی نے اعلان کیاکہ ایونٹ کے فارمیٹ اور شیڈول کا اعلان 27 اکتوبر کو کیا جائیگا۔ ورلڈ کپ 2015 کیلیے کوالیفائی کرنے پر ٹارگٹڈ اسسٹنس پرفارمنس پروگرام (ٹی اے پی پی ) کے تحت افغانستان کی امداد 1.1 ملین ڈالر کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔