آمروں نے اقتدار مضبوط کرنے کیلیے بلدیاتی انتخابات کرائےخورشیدشاہ
ضیا الحق نے برادری ازم کو فروغ دیا، قائد حزب اختلاف، ایس ٹی پی رہنما کی پی پی میں شمولیت
عوام کی بھلائی کیلیے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے اقدامات کے ثمرات اگلے 5 سال میں عوام تک پہنچ جائیں گے۔ فوٹو: فائل
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آمروں نے اقتدار مضبوط کرنے کیلیے بلدیاتی انتخابات کرائے، ضیا الحق نے برادری ازم کو فروغ دیا۔
بھٹو شہید نے سرداری نظام کا خاتمہ کرکے ملک میں اجتماعی سیاست کو فروغ دیا، ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر کرنا چاہیے پاکستان اور سندھ کی ترقی و خوشحالی کیلیے ہمیں ذات،برادریوں کے خول سے نکل کر اجتماعی سیاست کرنا ہوگی، عوام کی بھلائی کیلیے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے اقدامات کے ثمرات اگلے 5 سال میں عوام تک پہنچ جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایئرپورٹ روڈ پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما نذیر سومرو کے استقبالیے اور جامعہ فیض العلوم میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نذیر سومرو نے اپنے 30 سے زائد دوستوں اور رشتے داروں سمیت ایس ٹی پی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، استقبالیے میں سابق ایم پی اے ڈاکٹر نصراللہ بلوچ، سید کاظم علی شاہ، اللہ ڈنو مہر، سید فرخ شاہ اور دیگر بھی موجود تھے، خورشید احمد شاہ نے نذیر سومرو کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔
قبل ازیں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نساسک کو صفائی کے کاموں سے الگ کر کے صرف ترقیاتی منصوبوں پر عمل کیلیے محدود کیا جائیگا، سکھر کی ترقی و خوبصورتی کیلیے دریائے سندھ کے کنارے پر بندروال کے اندر ایک لاکھ سے زائد درخت لگائے جائینگے، ایئرپورٹ پر ٹراما سینٹر تعمیر کیا جائے جبکہ سینٹرل جیل کے قریب 18 ایکڑ اراضی پر ایس آئی یو ٹی یونیورسٹی قائم کی جائیگی، انھوں نے علمائے کرام پرزور دیا کہ وہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں لوگوں کوصفائی کے فوائد سے آگاہ کریں اور برائیوں سے بچنے کی تبلیغ کریں۔ دریں اثناآئی این پی کے مطابق خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا پرنیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، عوام کی خواہشات کے مطابق موقف اختیارکریں، ڈرون حملے، دہشت گردی اورملکی خودمختاری کا احترام، اندرونی معاملات میں مداخلت کے معاملات قومی امنگوں کے مطابق سامنے رکھیں، چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کا اعلان پہلے ہوجاتا توخدشات نہ جنم لیتے، فیصلے اپنے اور بروقت ہونے چاہئیں۔