حالیہ تعطیلات سے حکومتی ریونیو 50 ارب روپے گھٹ سکتا ہے کاٹی

پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے لیے ملک سے تعطیلات کلچر میں کمی کرنا ہوگی، ایس ایم منیر

جمیل پراچہ کے مطابق کراچی کے بازاروں میں 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول ہے جس کی وجہ سے دکاندار دن بھر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے پر مجبور ہیں۔ فوٹو: فائل

کورنگی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ہفتے تجارتی وکاروباری سرگرمیاں بند رہنے کے باعث قومی مجموعی پیداوار میں تقریبا 436 ارب روپے جبکہ حکومتی ریونیو میں بھی تقریبا 50 ارب روپے کمی کے خدشات ہیں۔

پاکستان کو ایشین ٹائیگربنانے کے لیے ملک سے تعطیلات کلچر میں کمی کرنا ہوگی، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایس ایم تنویر، ایس ایم نصیر کے اعزازمیں دیے گئے ظہرانے کے موقع پرکہی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی،ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات، میاں زاہد حسین ،سینیٹرعبدالحسیب خان، خالدتواب،گلزارفیروز، فرخ مظہر،احمد چنائے،سرداریاسین ملک،ایس ایم عمران، عبدالسمیع خان،زبیر چھایا، ڈاکٹر مرزا اختیاربیگ، مناظر اے ناصر،منیر سلطان، فرحان الرحمن ، دانش خان اور دیگر بھی موجودتھے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک وقوم کو درپیش مسائل ،توانائی بحران، امن وامان کی موجودہ صورتحال سمیت بڑہتی ہوئی بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کاخاتمہ کرنے اورمعاشی ترقی کوبرپا کرنے کے لیے تعطیلات کی بجائے چائنا، ملائیشیا، ترکی کورول ماڈل بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ برآمدی سرگرمیوں کوفروغ دینا ہوگا۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ عیدالضحیٰ کے موقع پرپولیس اور رینجرردارقابل تعریز کا کف تھا اورکراچی میں کھالوں کی چھینا جھپٹی نہ ہوسکی جبکہ امن وامان کی صورتحال میں بھی بہتری رونما ہورہی ہے جسکے لیے وزیراعظم پاکستان نواز شریف، گورنرسند ھ ڈاکٹرعشر ت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات سمیت ڈائریکٹرجنرل رینجرز مبارکبادکے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کامعاشی حب ہے اور کراچی میں امن وامان کے قیام سے پورے ملک پر مثبت اثرات نمودار ہونگے۔




انہوں نے کہا کہ عیدالضحیٰ کی تعطیلات کے باعث پاکستان میں صنعتی، تجارتی اورکاروباری سرگرمیاں ایک ہفتے تک معطل رہیں گی جبکہ دوسری جانب پاکستان کے ملنے والے یورپی ممالک سمیت امریکا اور دیگر ریاستوں سے برآمدی آڈرز کی تکمیل میں بھی مشکلات کاسامنا رہاہے جوکہ ملک وقوم دونوں کے لیے نقصان دے ثابت ہوگا۔کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی تعطیلات کے باعث یومیہ اجرت کمانے والے مزدورطبقے کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا ہے اور فیکٹریوں،کارخانوں میںکام کرنے والے مزدورعید الضحیٰ کی تعطیلات میںاضافے کی وجہ سے اپنے صوبے میں چلے گئے جس سے کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں شامل ہے اورملک کو ترقی یافتہ ممالک میںشامل کرنے کیلیے دن رات محنت اور لگن کے ساتھ کام کرناہوگا تاکہ پاکستان سے بے روزگاری اور غربت میں کمی رونما ہوسکے۔ کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر سید فرخ مظہر نے کہا کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے درآمدی بل کے پیش نظر ملک میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کوفروغ دینا ہوگا۔ پاکستان میں سستی لیبر اور سازگارماحول سے فائدہ اٹھانے کیلیے بڑھتی ہوئی تعطیلات میںکمی کرناہوگی کیونکہ گزشتہ چند سالوں سے ملک میں جاری خودکش حملوں،ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اورتوانائی بحران کے باعث پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں لہذاحکومت کوچاہیے کہ اب موجودہ صورتحال میں زیادہ سے زیادہ صحت مند اورمعاشی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے اقدامات کرے۔
Load Next Story