گردشی قرضے نے پھرسر اٹھانا شروع کردیا 200 ارب ہوگیا

وفاقی حکومت نے 2 ماہ قبل ہی 480 ارب روپے کے گردشی قرضے ادا کیے تھے

وزارت خزانہ حکام کے مطابق اربوں روپے کے گردشی قرضوں کے باوجود پاور کمپنیوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی ادائیگیوں کا میکنزم نہ ہونے سے قرضے پھر بڑھنے لگے ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی طرف سے 4 کھرب 80 ارب روپے کے گردشی قرضے کی ادائیگی کے بعد گردشی قرضے نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے 3 ماہ کے دوران پاکستان کا گردشی قرضہ 2 کھرب روپے کے لگ بھگ ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق اربوں روپے کے گردشی قرضوں کے باوجود پاور کمپنیوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی ادائیگیوں کا میکنزم نہ ہونے سے قرضے پھر بڑھنے لگے ہیں۔




ایک مرتبہ پھر گردشی قرضے 200ارب روپے تک پہنچنے کے بعد فرنس آئل کی درآمد 16فیصد کمی سے 5 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اگست میں 7 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا تھا۔
Load Next Story