بیہودہ رقص پر تماثیل تھیٹر سیل کرنے کی سفارش
ضلعی انتظامیہ نے تھیٹر میں جاری ڈرامے کو بھی ممنوع قرار دے دیا،ذرائع
وزیراعلیٰ کی جانب سے تھیٹرکے ماحول کو بہترکرنے کی ہدایات ہیں ۔ فوٹو: فائل
تماثیل تھیٹر میں دوران پرفارمنس بیہودہ رقص، اشارے بازی اوراسٹیج پرشائقین کو آنے کی دعوت دینے پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے اسٹیج ڈرامہ بین کرنے کے ساتھ ساتھ تھیٹر کو سیل کرنے کی سفارشات ڈی سی او کو بھجوادیں۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پرتماثیل تھیٹر میں پیش کیے جانے والے ڈرامے میں جہاں فحش گوئی، بیہودہ رقص کیا گیا وہیں شائقین کو بھی اسٹیج پرآنے کی اجازت دی گئی۔
جس پرضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے پہلے اسٹیج ڈرامہ بین کیا اوراس غفلت میں تماثیل تھیٹرکو سیل کرنے کی سفارشات بھی ڈی سی او کو بھجوادی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے تھیٹرکے ماحول کو بہترکرنے کی ہدایات ہیں جس پرعملدرآمد کرتے ہوئے تماثیل تھیٹرکوسیل کرنے کی سفارشات بھجوائی گئی ہیں۔